Live Updates

نالائق پی ٹی آئی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ ہمیشہ سندھ پر گراتی رہی ہے ، منظور وسان

ملک کو مہنگائستان بنانے والے سندھ حکومت کو کہتے ہیں کہ ذخیرہ اندوزوں اورمنافع خوروں کے خلاف کارروائی کرو،مشیر زراعت سندھ

جمعہ 26 نومبر 2021 16:59

نالائق پی ٹی آئی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ ہمیشہ سندھ پر گراتی رہی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ نالائق پی ٹی آئی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ ہمیشہ سندھ پر گراتی رہی ہے ، یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ملک کو مہنگائستان بنانے والے سندھ حکومت کو کہتے ہیں کہ ذخیرہ اندوزوں اورمنافع خوروں کے خلاف کارروائی کرو.عمران خان کے سندھ میں مداخلت کے حوالے سے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ کیا ملک میں پی پی پی کی حکومت ہی ، وزیراعظم صاحب زہر افشانی کرنابند کریں اور بنی گالا میں چھپے مافیاز کے خلاف کارروائی کریں۔

کیا ملک میں مہنگائی،منافع خوری، بیروزگاری کی ذمہ دار سندھ حکومت ہی مشیر زراعت نے کہا کہ کیا چینی چور ماسک چور،ادویات چورسندھ حکومت ہی جواب دیں الزام نہ لگائیں۔

(جاری ہے)

کیا آئی ایم ایف سے قرضہ سندھ حکومت نے لیا ہے اگر نہیں تو مہنگائی کی ذمہ دار سندھ حکومت کیسے ہی خان صاحب جو ڈی اے پی کھاد کی بوری 4 ہزار روپے میں ملتی تھی وہ آپ کی حکومت میں 9 سے 10 ہزار تک کسان کو مل رہی ہے۔

منظوروسان نے کہا کہ خان صاحب عوام کو بے وقوف بنانا بند کریں۔لوگ آپ کواچھی طرح سے پہچان چکے ہیںاگر حکومت کے پاس 6.6 ملین میٹرک ٹن گندم کا اسٹاک موجود ہے تو پھر گندم باہرسے کیوں منگوا رہی ہی وزیراعظم صاحب کیا قوم کوبتائیں گے کہ آپ کی وہ کونسی کسان دوست پالیسیاں تھی انہوں نے کہا کہ ملک میں کسان رو رہا ہے کھاد کی قیمت میں اضافے کا ذمہ دار وفاق ہے۔گندم کی پیداوار بھی کم ہونے کا خدشہ ہے۔سندھ حکومت منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف روزانہ کارروائیاں کررہی ہے۔منظوروسان نے کہا کہ عمران خان سیاسی سازش کے تحت سندھ حکومت پربے بنیادالزامات لگاتے ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ ان کو سندھ فوبیا ہے وزیراعظم صاحب یاد رکھیں سندھ کے خلاف سازش پاکستان کے خلاف سازش ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات