چکوال، خسرہ و روبیلا سے بچاو کیلئے حفاظتی ٹیکے لگا نے کی مہم جاری

جمعہ 26 نومبر 2021 17:58

چکوال، خسرہ و روبیلا سے بچاو   کیلئے حفاظتی ٹیکے لگا نے کی مہم جاری
چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2021ء) قومی مہم برائے انسدادِ خسرہ و روبیلا کے تحت ضلع میں جاری ویکسی نیشن کے عمل میں اب تک 9 ماہ سے 15 سال تک عمر کے 520976 بچوں کو خسرہ و روبیلا سے بچاو   کیلئے حفاظتی ٹیکے لگائے جا چکے ہیں اسی طرح پیدائش سے پانچ سال تک عمر کے 154280 سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کیلئے مدافعتی ویکسین کے قطرے بھی پلائے گئے ہیں۔

یہ بات ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (پی ایس) ڈاکٹر انجم قدیر نے ضلع میں انسدادِ خسرہ و روبیلا مہم پر اب تک عملدرآمد کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے کہا کہ ضلع بھر میں مجموعی طور پر 497 ویکسی نیشن ٹیمیں فرائض سر انجام دے رہی ہیں جن میں سے 94 ٹیمیں ضلعی و تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں اور دیہی و بنیادی مراکز صحت میں مامور ہیں جبکہ 403 ٹیموں کو سکولوں ، دیہات اور گلی محلوں میں گھر گھر جا کر خسرہ و روبیلا اور پولیو کے خلاف بچوں کی حفاظتی ویکسی نیشن کرنے کی ذمّہ داری سونپی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ بلال ہاشم کی خصوصی نگرانی میں جاری ہے جس کی بدولت ویکسی نیشن کے روزانہ اہداف کی سو فیصد تکمیل کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :