وزیراعظم نے آٹا اور یوریا کھاد کے بحران کا ذمہ دار سندھ حکومت کو قراردے دیا
سندھ حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کاروائی نہیں کی، کراچی میں مہنگائی کے اعشاریے سب سے زیادہ ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 26 نومبر 2021 19:07
(جاری ہے)
وزیراعظم عمران خان نے آٹا اور یوریا کھاد کے بحران کا ذمہ دار سندھ حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کاروائی نہیں کی، کراچی میں مہنگائی کے اعشاریے سب سے زیادہ ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق وزارت اطلاعات نے وزیراعظم اشتہارات سے متعلق بریفنگ دی، وزارت اطلاعات نے کاروائی سے متعلق بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ کہتے ہیں ہم میڈیا پر پابندی لگا رہے ہیں ان کا کچا چٹھا سب کے سامنے آگیا ہے۔ اجلاس میں نائب صدر ن لیگ مریم نواز کی آڈیو ٹیپ پر بھی بات چیت ہوئی،وزیراعظم نے کہا کہ یہ ہمیں فاشسٹ کہتے ہیں یہ خود اس سے بھی بڑھ کر فاشسٹ ہیں، ن لیگ نے میڈیا میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی، وزیراعظم نے کہا کہ مریم نوازنے کس حیثیت میں یہ بات کی؟ مزید برآں وزیرمملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کاروائی نہیں ہورہی، سندھ میں کسانوں کو استحصال کیا جارہا ہے، وفاقی حکومت نے ڈی اے پی کھاد کی بڑھتی قیمتوں پر فی بوری ایک ہزار روپے سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس میں وفاق اورصوبے اپنا حصہ ڈالیں گے، وفاقی حکومت نے سبسڈی کیلئے ساڑھے7 ارب منظور کرلیا ہے، پنجاب اور خیبرپختونخواہ بھی اپنا حصہ ڈال رہا ہے، وفاق اور پنجاب نے گیارہ ارب روپیہ سبسڈی کیلئے مختص کردیا ہے، پنجاب کے کسان کو جلد کھاد پر سبسڈی دینے جا رہے ہیں۔ لیکن سندھ حکومت آنکھیں بند کرکے بیٹھی ہوئی ہے، پہلے وڈیرے پانی بند کردیتے ہیں، اب سندھ سبسڈی میں شیئر نہیں ڈال رہا۔ سندھ میں 13، 13ارب کی گندم چوری ہوجاتی ہے پھر کہتے چوہے کھا گئے، یہ کون سے چوہے ہیں جو بلاول ہاؤ س میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے میڈیا کے اشتہارات بند کیے تاکہ اپنی چوری بچایا جائے، چار بڑے میڈیا گروپس کے اشتہارات کو بند کیا گیا جس کو انہوں نے تسلیم کیا، میڈیا مالکان، ایڈیٹرز اور تنظیمیں موجود ہیں سب کو آواز اٹھانی چاہیے۔ فرخ حبیب نے کہا کہ مریم صفدر نے وزیراعظم ہاؤس کے اندر بیٹھ کر میڈیا کے اشتہارات بند کر ائے، آج میڈیا کھل کر حکومت پر تنقید کرتا ہے، ہم نے کسی پر پابندی نہیں لگائی، ایک جھوٹ بولیں تو 100 جھوٹ بولنے پڑتے ہیں، آڈیو سے پتہ چل گیا کہ آواز مریم صفدر کی ہے، ہم اس کی مزید تفصیل بھی سامنے لے کر آئیں گے، سندھ حکومت کو این ایف سی کا پورا شیئر ادا کیا گیا، کسانوں کے استحصال کا جواب سندھ حکومت کو دینا ہے۔مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.