ہوائی فائرنگ ، سائونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی دلہا دلہن لانے کی بجائے حوالات پہنچ گیا

تھانہ صدر شکرگڑھ پولیس نے دلہا سمیت10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے حراست میں لے لیا

ہفتہ 27 نومبر 2021 12:39

ہوائی فائرنگ ، سائونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی دلہا دلہن لانے کی بجائے ..
نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ اور سائونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پردلہا دلہن لانے کی بجائے حوالات پہنچ گیا ،پولیس نے دلہا سمیت10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر شکر گڑھ کے نواحی گائوں کھنڈریاں میں محمدنعیم کی شادی تھی ،دلہا نعیم کے عزیز و اقارب اور دوستوں نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی اور اونچی آواز میں گانے لگا کر سائونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کی۔ دلہا کی بارات جانے سے پہلے اطلاع پرپولیس پہنچ گئی اور دلہا کو پکڑ کر لے آئی اور دلہا محمد نعیم سمیت ،ممتاز علی ، محمد مقصود ، محمد نوید اور محمد بلال سمیت 10افراد کو حوالات میںبندکردیا۔

متعلقہ عنوان :