
عبداللہ شفیق نے وہ اعزاز حاصل کرلیا جو سعید انور بھی نہ کرپائے
فخر زمان کے بعد ٹیسٹ ڈیبیو پر دونوں اننگز میں نصف سنچریاں سکور کرنیوالے دوسرے پاکستانی اوپنر بن گئے
ذیشان مہتاب
پیر 29 نومبر 2021
16:44

(جاری ہے)
چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں شاہینوں نے دوسری اننگز میں بھی بنگلادیش کی ابتدائی وکٹیں جلد گرا دیں، کھیل کے چوتھے روز بنگلا دیش نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 39 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن حسن علی نے بنگلا دیش کے تجربہ کار بلے باز مشفیق الرحیم کو 16 رنز پر پویلین کلین بولڈ کر دیا۔
نعمان علی نے یاسر علی کے سر پر گیند ماری جس سے یاسر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے ، مہدی حسن ساجد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے ۔ پہلی اننگز کے سنچری میکر لٹن داس نے دوسری اننگز میں بھی اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 59 رنز سکور کیے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ 3 وکٹیں ساجد خان اور 2 وکٹیں حسن علی کے حصے میں آئیں۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز کے درمیان 100 رنز کی شراکت داری قائم ہوگئی اور دونوں نے نصف سنچری مکمل کرلی ہے۔ پاکستان کو جیت کے لیے کھیل کے آخری روز مزید 93 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی تمام 10 وکٹیں باقی ہیں۔ عابد علی نے 92 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری بنائی ۔ یہ ان کے کیریئر کی تیسری نصف سنچری ہے۔ عبداللہ شفیق نے بھی نصف سنچری مکمل کرلی ہے، انہوں نے 88 گیندوں پر نصف سنچری بنائی جس میں 6 چوکے اور ایک چھکا شامل ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی سی بی میں 6 ارب روپے سے زائد کے گھپلے، آڈٹ رپورٹ میں انکشافات
-
پی سی بی کا پی ایس ایل کے اثاثہ جات کی ویلیو ایشن کا فیصلہ
-
اتنا ظلم کرو جتنا تم میں خدا کا عذاب برداشت کرنیکی طاقت ہے، حسیب اللہ نے ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر ذومعنی پوسٹ شیئر کردی
-
پاکستان کے لیے ٹی ٹونٹی لیگز چھوڑنے پر افسوس ہوتا ہے: عمر اکمل
-
لمبے سپیل کے بعد میں تھک گیا
-
پاکستان اور بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میڈیا رائٹس فروخت ہوگئے
-
پی سی بی کا پی ایس ایل کے اثاثہ جات کی ویلیو ایشن کا فیصلہ
-
ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا 1 سال بعد اگلے ماہ مدِ مقابل ہوں گے
-
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم دورہ آئرلینڈ کیلئے بھرپور تیاریوں میں مصروف
-
پاکستانی کیوئسٹ مبشررضا نے قطر میں اسنوکر ٹورنامنٹ جیت لیا
-
آسٹریلین ہائی کمیشن کے تعاون سے سمر ہاکی کیمپ کا انعقاد"
-
پاکستان میں فٹبال کا بے پناہ ٹیلٹ ہے، محسن بیگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.