ڈینگی مچھر نے ایک بار پھر عوام پر حملہ کردیا ، بابو سرفراز جتوئی

روزانہ اس کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے کتنی ہی قیمتیں جانیں ا سکا شکار ہوچکی ہیں ، انجینئر سلمان خان

منگل 30 نومبر 2021 15:40

ڈینگی مچھر نے ایک بار پھر عوام پر حملہ کردیا ، بابو سرفراز جتوئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) مسلم لیگ (ن) PS-99کے صدر راجہ ذیشان ، جنرل سیکریٹری صابر خلجی، سینئر نائب صدر شرافت بھٹی، نائب صدر حاجی ارشاد، ناصر آرائیں، محمد عمران آرائیں ودیگر عہدیداران نے PS-99 کے ایوب گوٹھ سے پورے اپنے PS کے حلقے میں ڈینگی مچھر اسپرے مہم کا آغاز مہمان خصوصی مرکزی رہنماء بابو سرفراز جتوئی ، کراچی ڈویژن کے صدر انجینئر سلمان خان اور نائب صدر سندھ امان آفریدی سے کرایا اور PS-99کے پورے حلقے سے ہوتے ہوئے خادم سولنگی گوٹھ، احسن آباد، نور خان گوٹھ، سکھیا گوٹھ، محمدی گوٹھ، اشرف گوٹھ میں بھی اسپرے مہم جاری رکھی۔

اس موقع پر مہمان خصوصی مرکزی رہنماء بابو سرفراز جتوئی نے کہا ہے کہ ڈینگی مچھر نے ایک بار پھر عوام پر حملہ کردیا جس سے روزانہ ملک بھر میں بالخصوص کراچی ، لاہور، ملتان، حیدرآباد، اسلام آباد ، فیصل آباد، پشاور سمیت دیگر صوبوں لوگوں کی بڑی تعداد ڈینگی سے متاثر ہے ۔

(جاری ہے)

انجینئر سلمان خان نے کہا کہ روزانہ اس کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے کتنی ہی قیمتیں جانیں ا سکا شکار ہوچکی ہیں لگتا ہے کہ مرکزی حکومت ، صوبائی حکومتیں اس کو روکنے میں بالکل ناکام ہوگئی ہیں۔

اس موقع پر ضلع ایسٹ کے صدر چوہدری جمیل نے کہا کہ حکومت اور وزارت صحت اپنی ذمہ داریاں کا احساس کیوں نہیں کرتیں خدارا معصوم عوام پر رحم کریں یہ موقع عمل کا ہے تقریروں کا نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مچھروں کی بہتات سے ڈینگے کے مریض بڑھنے لگے ہیں اسی لئے ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت PS-99 کے عہدیدان کے توسط سے ایوب گوٹھ سے مچھر مار مہم کا آغاز شروع کردیا ہے ۔ آخر میں PS-99 کے صدر راجہ ذیشان نے مہمان خصوصی ودیگر ڈینگی مچھر مار اسپرے مہم میں حصہ لینے پر انکا شکریہ ادا کیا۔