آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا

منگل 30 نومبر 2021 23:13

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا،3مریض صحتیاب ہوئے اور129افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

آزادکشمیرمیںاب تک320457افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں،34556افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہی33783افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے، جبکہ31مریض زیر علاج ہیں742مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سی126کا تعلق مظفرآباد،28کا جہلم ویلی،23کا نیلم، 141کاپونچھ،100کا باغ،13 کا حویلی، 16کاتعلق سدھنوتی،164 کاتعلق میرپور،56کابھمبراور75کا کوٹلی سے ہے۔

کورونا وائرس کی31مریضوں میں سی27مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ4مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔