نئے بلدیاتی ایکٹ کی منظوری بتارہی ہے کہ پیپلز پارٹی کی نیت صاف نہیں ہے، آفاق احمد
پیپلز پارٹی کراچی میں اپنا مئیر لاکر رہی سہی کسر بھی پورا کرنا چاہتی ہے،ان سے صوبہ چل نہیں رہا یہ کراچی کو مزید تباہ کردیں گے، چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ نسلہ ٹاور سپریم کورٹ کے حکم پر مسمار کیاجارہاہے عدلیہ قابل احترام ہے،رائل ٹاور سمیت دیگر بلڈنگز کی مسماری کے وقت آباد احتجاج کرتا تو بہتر ہوتا باغ جناح میں 19 دسمبر کو جلسے کا اعلان ، لیڈران کا ایک ہونا ضروری نہیں بلکہ قوم کا ایک ہونا ضروری ہے،جلسے کو مہاجر کنونشن کا نام دیا گیا ہے، پریس کانفرنس
بدھ 1 دسمبر 2021 00:33
(جاری ہے)
کراچی کلفٹن میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ نیا بلدیاتی ایکٹ منظور ہونا ظاہر کرتا ہے کہ پیپلز پارٹی کی نیت صاف نہیں ،پیپلز پارٹی اپنا مئیر لاکر رہی سہی کسر بھی پورا کرنا چاہتی ہے ان سے صوبہ چل نہیں رہا یہ کراچی کو مزید تباہ کردیں گے،پہلے کراچی بلڈنگ کو ایس بی سی اے میں تبدیل کیا اور پھر کراچی کے لوگوں سے نوکریاں چھینیں،ایس بی سی اے میں اب چپراسی بھی دادو یا لاڑکانہ سے ہے،پیپلز پارٹی باقی وسائل پر بھی قبضہ کرنا چاہتی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ بلدیاتی ایکٹ میں مئیر کے لیے خفیہ بیلٹنگ کا مقصد اب کونسلرز کے بھا لگیں گے اور اب پیسہ چلے گا لوگ خریدے جائیں گے اسکی سخت مخالفت کرتے ہیں بلدیاتی اینٹی ترمیمی بل کو مسترد کرتے ہیں بل کے خاتمے کے لئے اسمبلی میں موجود لوگ کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہاکہ کراچی کی دو اھم شخصیات کاروباری افراد کو سرمایہ اور کاروبار پنجاب منتقل کرنیکی ترغیب دے رہے ہیں عقیل کریم ڈھینڈی اور بشیر فاروقی کو ایسا کرنے کا آنے والے دنوں میں خمیازہ بھگتنا پڑے گا،آباد نے کاروبار بند کیا تو ہزارواں چولہے ٹھنڈے ہو جائینگے۔ انہوں نے کراچی کے باغ جناح میں 19 دسمبر کو جلسے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ باغ جناح میں مہاجر کنونشن ہوگا،تمام مہاجروں سے بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہاکہ ھم لیڈر ایک نہیں قوم کو ایک ھوتا دیکھنا چاہتے ہیں،ان حالات میں سب کو ایک نکتے پر یکجا ہونا چاہیے ،یہ ناممکن نہیں ،میں یکجہتی کی ہمیشہ کوشش کرتا رہا،نظریاتی اختلافات دور ہوسکتے ہیں لیکن کسی کے کہنے پر وفاداری تبدیل اور گروپ بنائے تو وہ لوگ انکے کہنے پر کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے ،جن لوگوں نے تقسیم کیا وہ اپنی انویسمنٹ ضائع ہوکر کبھی ایک نہیں ہونے دیں گے،میں دیکھوں گا کہ قوم اس جلسے میں کیسے متحد ہوکر آتی ہے،شہری سندھ کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ضرور شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ نسلہ ٹاور کے احکامات سپریم کورٹ کے حکم پر مسمار کیاجارہاہے عدلیہ قابل احترام ہے رائل ٹاور سمیت دیگر بلڈنگز کی مسماری کے وقت اباد احتجاج کرتا تو بہتر ھوتا،عدالت عالیہ نے کراچی میں چون فیصد رقبہ پر قائم تجاوازات کو واگزار کرنے کے لئے کوئی احکامات جاری کئے سندھ حکومت کو کوئی ڈیڈ لائن دی آج عام آدمی سفر کررہا ہے کراچی کے معاملات پر سو موٹو لیا جائے،افسوس کی بات ہے کہ اس وقت کا وزیراعظم بزنس کمیونٹی کو تحفظ دینے کے بجائے کہتا ہے اپنا سرمایہ پنجاب لے جاکر لگائیں،کراچی میں جو عمارتیں مسمار ہورہی ہیں اگر کوئی قانونی سقم ہے تو عدالتیں اسکو دور کرنے کے لیے سوچیں کراچی کی 54 فیصد زمین پر تجاوزات کو واگزار کرانے کے لیے کوئی اقدامات نہ ہونے پرعوام سوچتی ہے کہ انصاف ادھورا ہے کیا سپریم کورٹ کا اتنا فیصلہ کافی ہے کہ سندھ حکومت متاثرین کو پیسہ دے،کیا متبادل فراہم کرنے کے لیے سندھ حکومت کو کوئی ڈیڈ لائن دی گئی ہے،کیا سپریم کورٹ کے فیصلوں سے کوئی اور فائدہ نہیں اٹھا رہا،کیا یہ بلڈنگ ایک رات میں بن گئی تھی،بیس اداروں سے جن میں سول ایوی ایشن بھی شامل ہے ان سے اجازت لے کر بنائی گئی،کیا تین سال تک تمام ادارے سو رہے تھے کہ اچانک تین سال بعد اسے مسمار کرنے کا حکم آگیا،یہ سب ان لوگوں کے فائدے میں جارہا ہے جو بزنس مین کو پنجاب میں سرمایہ کاری کرانے کے لیے مجبور کررہے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.