آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے 7افرادمیں کورونا وائرس کی تصدیق

بدھ 1 دسمبر 2021 23:45

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے 7افرادمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،جن میں سے 2کا تعلق پونچھ،2کامیرپور،1کا بھمبراور2کا کوٹلی سے ہے،4مریض صحتیاب ہوئے اور272افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

آزادکشمیرمیںاب تک320729افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں،34563افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہی33787افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے، جبکہ34مریض زیر علاج ہیں742مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سی126کا تعلق مظفرآباد،28کا جہلم ویلی،23کا نیلم، 141کاپونچھ،100کا باغ،13 کا حویلی، 16کاتعلق سدھنوتی،164 کاتعلق میرپور،56کابھمبراور75کا کوٹلی سے ہے۔

کورونا وائرس کی34مریضوں میں سی29مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ5مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔