
ملکی تاریخ کے سب سے بڑے کروز لائنر شپ کی کراچی آمد
14منزلوں پر مشتمل کروز شپ میں 7اسٹار ہوٹل، 1400سے زائد کمرے، 3بڑے ہالز، شاپنگ مالز اور گیمنگ زون کی سہولیات موجود ہیں
محمد علی
بدھ 1 دسمبر 2021
22:11

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ، کروز شپ پاکستان پہنچ گیا، pic.twitter.com/FcNyogpm52
— GNN (@gnnhdofficial) December 1, 2021
نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق کروز شپ میں 7اسٹار ہوٹل بھی موجود ہے۔ شپ میں موجود کمروں کی کل تعداد1411ہے جبکہ اس میں 3بڑے ہالز ہیں ۔ علاوہ ازیں اس کروز لائنر شپ میں شاپنگ مالز اورگیمنگ زون بھی موجود ہیں۔
(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ پاکستانی کمپنی نے جہاز کو شپ بریکنگ کے لیے خریدا تھا، تاہم جہاز کی بہترین صورت حال کو دیکھتے ہوئے اب اسے ہوٹل یا کروز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی نے اس ضمن میں کراچی ایئرپورٹ ٹرسٹ حکام سے ملاقات کر کے جگہ فائنل کر لی ہے۔
ساخت کی بات کی جائے تو یہ کروز شپ اٹلی کا بنا ہوا ہے جس کی آخری مرتبہ تزئین و آرائش کاکام 2012ء میں ہوا تھا۔ رپورٹسمیں بتایا گیا ہے کہ اسی حالت میں نئے کروز شپ کی مالیت 500ملین ڈالر ہے۔ کروز شپ کے مالک کا کہنا ہے کہ جہاز 2023ء تک کروز شپ کے طور پر چلانے کے لیے سرٹیفائیڈ ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ کروز شپ کے پاکستان پہنچنے کے بعد اس کا معائنہ کیا گیا ہے جس کے مطابق جہاز آئندہ 10سے 15سال کے لیے قابلِ استعمال ہے۔ پاکستان آمد کے بعد اس کروز شپ کو کراچی کی بندرگاہ پر جگہ فراہم کرنے کیلئے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
یہ حکمران جب تک رہیں گے ان کا ہر لمحہ ملک پر بھاری ہے، شاہد خاقان عباسی
-
لندن میں مقیم الطاف حسین شدید علیل، ہسپتال منتقل
-
عمران خان کے بچوں کی واپسی صرف تحریک کو مرچ مصالحہ لگانے کیلئے کی گئی، شیر افضل مروت
-
پارٹی نے ابھی تک کنفرم نہیں کیا کہ بانی کے بیٹے پاکستان آرہے ہیں یا نہیں
-
این ڈی ایم اے نے ایک ہی روز میں بارشوں کا دوسرا الرٹ جاری کردیا
-
عمران خان نے واضح کردیا کہ جو پارٹی بیانیئے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا وہ الگ ہوجائے
-
ایچ آئی وی: امریکی امدادی کٹوتیوں سے 40 لاکھ اموات کا خطرہ
-
ڈینگی سمیت مچھروں سے پھیلنے والی چار بیماریوں سے بچاؤ کی ہدایات جاری
-
یونان: پناہ کی درخواستوں پر کام معطل ہونے پر یو این ایچ سی آر کو تشویش
-
فرانچسکا البانیزے پر عائد امریکی پابندیاں واپس لینے کا مطالبہ
-
ریت اور خاک کے طوفان توجہ کا متقاضی ماحولیاتی مسئلہ، ڈبلیو ایم او
-
غزہ: خوراک ملنے کے منتظر بچوں اور خواتین کو مارنا ناقابل قبول، یونیسف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.