اٹک پولیس نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی،2 سمگلر ز گرفتار، 3460گرام چرس برآمد

جمعرات 2 دسمبر 2021 14:16

اٹک پولیس نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی،2 سمگلر ز گرفتار، ..
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2021ء) اٹک پولیس نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی،2 سمگلر ز گرفتار کرکے 3460گرام چرس برآمد ۔

(جاری ہے)

ترجمان اٹک پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھرمیں منشیات سمگلرز کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے جس کے نتیجہ میں ضلع بھر سے  متعدد منشیات فروشوں کو گرفتار کر کیسلاخوں کے پیچھے کر دیا گیا ہے،اسی سلسلہ  میں تھانہ اٹک خورد پولیس نے ایس ایچ او تھانہ اٹک خورد  انوار الحق کی زیر نگرانی سید حبدار حسین شاہ اے ایس آئی معہ ٹیم نے کے پی کے سے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کرنے والے دو سمگلرز کو گرفتار کر لیا ۔

سرچ پارک اٹک خورد سے منشیات سمگلر عتیق الرحمن ولد محمد افضل ساکن دامان تحصیل حضرو سے 1260گرام چرس اور منشیات فروش عدنان الرحمن ولد طارق ساکن نوشہرہ سے 2200گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے حوالات بند کر دیا۔ دوسری طرف  ایس ایچ او تھانہ پنڈیگھیب کی زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پنڈی گھیب پولیس نے ملزم محمد انور سکنہ محلہ گلاب خان ساکن پنڈیگھیب کے قبضہ سے 1300گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :