افغان سپنر راشد خان بھی سید فریدون کے صلاحیتوں کی معترف

سٹار سپنرنے پی ایس ایل 2021ء کے اختتام پر کہا تھا کہ سید فریدون 3 سال میں پاکستان کا نمبر ون باؤلر ہوگا: عاقب جاوید

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 4 دسمبر 2021 15:27

افغان سپنر راشد خان بھی سید فریدون کے صلاحیتوں کی معترف
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 دسمبر 2021ء ) افغانستان کے مایہ ناز لیگ سپنر راشد خان نے سید فریدون کی صلاحیتوں کی تعریف کی ہے۔ لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے انکشاف کیا ہے کہ افغانستان کے سٹار سپنر راشد خان نے انہیں پی ایس ایل 2021ء کے اختتام پر کہا تھا کہ سید فریدون 3 سال میں پاکستان کا نمبر ون باؤلر ہوگا۔ لاہور قلندرز کے ‏چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا نے سید فریدون کے آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کی ٹیم میلبورن سٹارز کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)

سید فریدون پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تیسرے کھلاڑی ہیں جن کا آسٹریلیا میں معاہدہ ہوا ہے، اس سے قبل فاسٹ بولر حارث رؤف اور دلبر حسین کا بھی میلبورن سٹارز سے معاہدہ ہوا تھا۔ دوسری جانب لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر عاقب جاوید بھی سید فریدون کی صلاحیتیوں کے معترف ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سید فریدون میں کمال کا ٹیلنٹ ہے، جب پہلی مرتبہ انہیں دیکھا تو حیران رہ گیا تھا، نوجوان پر محنت کی اور اس نے بڑے اچھے انداز میں رسپانس دیا ہے۔