Live Updates

ٹی ٹیز عرف شہبازشریف اپنی اربوں روپے کی کرپشن کا حساب دینے کی بجائے پی ٹی آئی کی حکومت پر بے بنیاد تنقید پر شرم آنی چاہئے، سینیٹر اعجازاحمدچوہدری

ہفتہ 4 دسمبر 2021 22:11

ٹی ٹیز عرف شہبازشریف اپنی اربوں روپے کی کرپشن کا حساب دینے کی بجائے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر سینیٹر اعجازاحمدچوہدری نے شہبازشریف کی پریس کانفرنس پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ٹی ٹیز عرف شہبازشریف اپنی اربوں روپے کی کرپشن کا حساب دینے کی بجائے پی ٹی آئی کی حکومت پر بے بنیاد تنقید پر شرم آنی چاہئے، ن لیگ کی حکومت نے اپنے دور میں مہنگے ترین قرضے لئے اور تمام بڑے اداروں کو آئی ایم ایف کے آگے گروی رکھا اور کرپشن اور لوٹ مار کے ریکارڈ قائم کئے ، ملکی اداروں کو تباہ وبرباد کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کو ڈیفالٹ ہونے کے دہانے پر پہنچایا جس کا خمیازہ آج ملک وقوم کوبھگتنا پڑ رہا ہے، شوباز شریف نے قوم کے اربوں روپے لوٹ کر بیرون ملک لے گئے اور بھگوڑا بھائی نوازشریف بیرون ملک چھپا بیٹھا ہے، ڈھٹائی اور بے شرمی سے جھوٹ بولنا اور حکومت پر بے بنیاد تنقید الزام تراشی کرنا شریف خاندان اور ان کے حواریوں کا وطیرہ بن چکاہے، شہبازشریف بھڑکیں مارنے کی بجائے اپنے بھگوڑے اور لٹیرے بھائی نوازشریف کو وطن واپس لائیں۔

(جاری ہے)

اعجازاحمدچوہدری کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ سیالکوٹ کے واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، سانحہ میں ملوث مجرم اپنے انجام سے نہیں بچ پائیںگے، پنجاب حکومت کا خصوصی افراد کے لئے ہم قدم پروگرام کا آغاز خوش آئنداقدام ہے ، پی ٹی آئی کی حکومت خصوصی افراد کی بحالی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات