کنول مطلوب کی غیر ریاستی شخص کے ہاتھوں بیہمانہ قتل سفاکیت کی انتہاء ہے‘سردار ناہید عباسی

اتوار 5 دسمبر 2021 14:10

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) سیاسی وسماجی رہنما سردار ناہید عباسی نے ڈڈیال کی یتیم اور معصوم کلی کنول مطلوب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملزم کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کر دیا انھوں نے کہا کہ کنول مطلوب کی غیر ریاستی شخص کے ہاتھوں بیہمانہ قتل سفاکیت کی انتہاء ہے۔جن ملکوں اور معاشروں میں آئین وقانون کی پاسداری نہیں ہوتی وہاں جنگل کا قانون غالب آ جاتا ہے جس کے بعد تباہی ہوتی ہے۔

ڈڈیال اور سیالکوٹ میں معصوم انسانی جانوں کے قتل پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اس انسانیت سوز واقعہ میں ملوث افراد کو سرعام پھانسی دی جائے تاکہ آئندہ کوئی درندہ کسی کو نشانہ نہ بنا سکے۔

(جاری ہے)

ڈڈیال اور سیالکوٹ کا واقعہ حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے تمام مسائل کا حل آئین اور قانون کی مکمل پاسداری میں ہی مضمر ہے لیکن ہمارے ہاں آئین اور قانون چند طاقتوروں کے گھر کی لونڈی بنا کر رکھ دیا گیا ہے جب تک عوام ہر طرح کی عقیدت پرستی سے نکل کر شعوری طور پر اپنے حقوق کی جدوجہد نہیں کرتے اس وقت تک مسائل کا حل ممکن نہیں۔

سردار ناہید عباسی نے ڈڈیال اور سیالکوٹ میں معصوم انسانی جانوں کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :