Live Updates

این اے 133 کا ضمنی انتخاب، فواد چوہدری کا ردعمل سامنے آگیا

لاہور کے انتخابات میں ووٹنگ کی شرح انتہائی کم رہی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی خالی میدان میں بھی کھیل نہیں جیت سکتے، فواد چوہدری کا ٹویٹ

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 5 دسمبر 2021 22:11

این اے 133 کا ضمنی انتخاب، فواد چوہدری کا ردعمل سامنے آگیا
لاہور(اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 5دسمبر 2021) لاہور کے انتخابات میں ووٹنگ کی شرح انتہائی کم رہی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی خالی میدان میں بھی کھیل نہیں جیت سکتے، این اے 133 کا ضمنی انتخاب، فواد چوہدری کا ردعمل سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب پر وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ لاہور کے انتخابات میں ووٹنگ کی شرح انتہائی کم رہی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی خالی میدان میں بھی کھیل نہیں جیت سکتے۔ان کا کہنا تھاکہ تمام ترپروپیگنڈے کے باوجود تحریک انصاف ہی میدان کی اصل کھلاڑی ہے اور پی ٹی آئی کے بغیرمیدان ویران ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار شائستہ پرویز ملک کو برتری حاصل ہے۔

واضح رہے کہ این اے 133 لاہور کی نشست مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔جمشید چیمہ اور ان کی اہلیہ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد حلقے میں پی ٹی آئی کا کوئی امیدوار میدان میں نہیں ہے۔لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار شائستہ پرویز ملک کو برتری حاصل ہے۔

این اے 133 میں صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک کسی وقفے کے بغیر جاری رہی۔ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کو برتری حاصل ہے۔254 میں سے 205 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی شائستہ پرویز 38103 ووٹ لےکر آگے ہیں۔غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کے اسلم گِل 25190 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔قبل ازیں پولنگ کے دوران امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کیلئے 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں نے سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیے جبکہ رینجرز اہلکار بھی گشت پر مامور رہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات