اے این ایف کی کراچی پورٹ پر کارروائی ، 20.5 کلو کے قریب منشیات برآمد کرلی

پیر 6 دسمبر 2021 12:56

اے این ایف کی کراچی پورٹ پر کارروائی ، 20.5 کلو کے قریب منشیات برآمد ..
ْاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) اے این ایف نے کراچی پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 20.5 کلو کے قریب منشیات برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق برآمد شدہ منشیات میں 10 کلو آئس اور 10.5 کلو ہیروئن شامل ہیں، منشیات کو بڑی مہارت سے کینوس ٹینٹ کے پائیپس میں چھپائی گئی تھی۔ ترجمان کے مطابق بھیجا جانے والا سامان عائشہ ایمپیکس نامی ایکسپوٹر کے ذریعے جا رہا تھا ، سامان آگے دبئی متحدہ عرب امارات کے لئے جانا تھا۔انہوں نے کہاکہ سامان تحویل میں لے لیا گیا اور اس سلسلے میں مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔