Live Updates

بھارت، ایک ہی خاندان کے نوافراد اومی کرون کا شکار

دہلی میں بھی ایک کیس رپورٹ،متاثرہ شخص تنزانیہ سے واپس لوٹا تھا،بھارتی ٹی وی

پیر 6 دسمبر 2021 16:05

بھارت، ایک ہی خاندان کے نوافراد اومی کرون کا شکار
جے پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کا شکار ہوگئے جس کے بعد بھارت میں اومی کرون ویرینٹ کے کیسز کی تعداد21 ہوگئی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق جے پور میں اومی کرون سے متاثر ہونے والے افراد حال ہی میں جنوبی افریقا سے آئے ،دوسری جانب نئی دہلی میں بھی ایک کیس رپورٹ ہوا ہے، نئی دہلی میں اومی کرون ویرینٹ پازیٹو شخص تنزانیہ سے واپس لوٹا تھا۔

بھارتی ٹی وی کا کہنا تھا کہ ریاست مہاراشٹرا میں اومی کرون ویرینٹ کے 8 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور بھارتی ریاست گجرات میں اومی کرون ویرینٹ کا ایک کیس رپورٹ ہوچکا ہے۔بھارت کے وزارت صحت کا کہنا تھا کہ بھارت میں گزشتہ روز کورونا کے 8 ہزار 306 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا سے 211 اموات رپورٹ ہوئیں۔
Live کرونا کی نئی قسم اومیکرون کا پھیلاو سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :