دبئی ایکسپو میں سندھ کی نمائندگی بھرپور طریقے سے جاری ہے،قاسم نوید قمر

پیر 6 دسمبر 2021 19:45

دبئی ایکسپو میں  سندھ کی نمائندگی بھرپور طریقے سے جاری ہے،قاسم نوید ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2021ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی انویسٹمنٹ ڈپارٹمنٹ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروجیکٹس سید قاسم نوید قمر نے کہا ہے کہ دبئی ایکسپو میں لگائے جانے والے پاکستان پویلین میں سندھ کی نمائندگی بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ یہ بات انہوں نے دبئی ایکسپو میں پاکستان پویلین کا دورہ کرنے کے بعد اپنے تاثرات ریکارڈ کرواتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر نے مذید کہا کہ پاکستان پویلین میں صوبہ سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع اور سندھ کی تہذیب، ثقافت اور سیاحت کے مقامات کے بارے میں پویلین کا دورہ کرنے والوں کو مکمل معلومات فراہم کی جارہی ہیں جو بہت حوصلہ افزا ہے اور پاکستان پویلین خاص کر سندھ کے بارے میں لوگ گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خاص کر سندھ کی نمائندگی کرنے پر پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے اور امید ہے کہ دبئی ایکسپو سے سندھ میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا کیونکہ سرمایہ کاری کے لئے سندھ ایک محفوظ صوبہ ہے۔#