گلگت بلتستان میں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج اور دھرنوں میں عوام کی کوئی دلچسپی نہیں، ترجمان وزیراعلیٰ
لوڈشیڈنگ کی کمی کیلئے اس سال خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں جس سے گزشتہ سال کی نسبت ررواں سال بجلی کی فراہمی میں واضح بہتری آئے گی، علی تاج
منگل 7 دسمبر 2021 00:07
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے مقامی اثرات کو کم سے کم کرنے کیلئے وفاق کی احساس راشن امداد پروگرام میں ہماری حکومت 55 کروڑ دینے کا فیصلہ کرچکی ہے جس سے گلگت بلتستان کے ایک لاکھ غریب و متوسط خاندانوں کو اہم اشیا پر ریلیف ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کا عام آدمی اپنی عوامی حکومت کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے اور اس کو ایک نئے گلگت بلتستان کی تعمیر کے وعدے پر پورا بھروسہ ہے۔ امتیاز علی تاج نے مزید کہا کہ ہماری حکومت عام آدمی کے اس اعتماد پر پورا اترے گی۔ انشا اللہ، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ایک نیا گلگت بلتستان ضرور بنے گا جس میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، بہترین بین الصوبائی،بین الاضلاعی، ضلعی، شہری و دیہاتی روڈ انفراسٹرکچر ہوگا، جس کے سرکاری ہسپتالوں میں معیاری علاج و معالجہ و ادویات میسر ہونگی۔سرکاری سکولوں میں معیاری تعلیم میسر ہوگی۔ انٹرنیٹ کی بہترین سروس سے آراستہ ہوگا۔ جہاں معاشرے کے ہر طبقے کا بلاتفریق معاشی و سماجی تحفظ ہوگا۔ جس میں ایک مثالی بلدیاتی حکومت ہوگی جو آئینی و انتظامی طور پر بااختیار ہوگا اور معاشی اعتبار سے نہ صرف خود انحصار ہوگا بلکہ اپنے پیارے ملک پاکستان کی معیشت میں بھی اپنا حصہ ڈالے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس نئے گلگت بلتستان کی منزل کا تعین ہو چکا ہے اور وزیراعلی خالد خورشید نے اپنے پہلے سال ہی جامع منصوبہ بندی کیساتھ خطے کو اس منزل کی طرف گامزن کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے مہینوں و سالوں میں اس کے ثمرات حقیقی تبدیلی کی صورت میں عوام کو میسر ہونگے جیسے شہر سکردو کے لوگوں کو قلیل مدت میں بہترین شاہراہوں کا انفراسٹرکچر میسر ہوا۔ گزشتہ ایک سال میں بھرپور تعاون و حمایت پر ہم گلگت بلتستان کے ہر فرد کے مشکور و ممنون ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں کامل یقین ہے کہ اس تعاون و حمایت کیساتھ تمام تر رکاوٹوں و مشکلات کو اپنی طاقت بناتے ہوئے ہم اپنی منزل پر ضرور پہنچیں گے۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.