مولانا فضل الرحمان اور شیخ رشید کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

امر جے یو آئی ف نے وزیر داخلہ کو ٹیلیفون کر کے ان کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر منگل 7 دسمبر 2021 00:57

مولانا فضل الرحمان اور شیخ رشید کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 دسمبر2021ء) مولانا فضل الرحمان اور شیخ رشید کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمان نے پیر کے روز وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے ٹیلیفون کر کے وفاقی وزیر داخلہ کے بھائی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے بڑے بھائی گزشتہ دنوں انتقال کر گئے تھے جس پر مولانا فضل الرحمن نے تعزیت اور دکھ کا اظہار کیا۔ مولانا فضل الرحمن نے شیخ رشید احمد سے مرحوم کے بلندی درجات کے لیے دعا کی۔ انہوں نے پسماندگان کے لیے بھی صبر و جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :