مری گلیات ،تحصیل لورہ کی سادات برادری نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

منگل 7 دسمبر 2021 12:42

مری گلیات ،تحصیل لورہ کی سادات برادری نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت ..
مری گلیات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2021ء) سردار منظور ممتاز عباسی ممبر صوبائی کونسل خیبرپختونخوا و سابق ٹکٹ ہولڈر این اے 15 پی کے 36 ایبٹ آباد  نے کہا ہے کہ تحصیل لورہ کی سادات برادری نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار  کرنیوالوں کوخوش آمدید کہتے ہیں ، بلدیاتی الیکشن میں لورہ تحصیل سے کلین سویپ کریں گے،انشاء اللہ تحصیل ناظم بھی پیپلز پارٹی کا ہو گا۔

(جاری ہے)

لورہ تحصیل کے مختلف علاقوں سے سادات برادری سے  ڈاکٹر سید مشتاق حسین شاہ صاحب،،سید تصدق حسین شاہ صاحب،، سید ظفر حسین شاہ صاحب، سید سجاد حیدر شاہ صاحب،،سید فاروق حسین شاہ صاحب، سید صابر حسین شاہ صاحب، سید شاہد حسین شاہ صاحب، سید نائید حسین شاہ صاحب،، سید اسد حسین نقوی صاحب، سید زبیر حسین شاہ صاحب، سید ارشد حسین شاہ صاحب،  سید حسنین شاہ صاحب،، پروفیسر سید سجاد حیدر شاہ صاحب، سید عمران حسین شاہ صاحب، رضوان مہدی صاحب اور معین حسین عباسی صاحب  نے خاندانوں سمیت پارٹی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے  لورہ تحصیل سے سادات برادری کی دوبارہ اپنی پارٹی میں آنے سے نہ صرف لورہ تحصیل بلکہ پی کے 36 این اے 15 ایبٹ آباد میں اثر پڑے گا اور انشاء اللہ آنے والے دنوں میں مزید لوگ دیگر پارٹیوں سے کنارہ کشی کرتے ہوئے غریبوں کا احساس کرنے والی پارٹی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے  ہم آنے والے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں ہیں مکمل پلاننگ اور صف بندی سے  ضلع ایبٹ آباد کی ہر ویلج کونسل میں پارٹی امیدواروں کو میدان میں اتاریں گے اسی طرح تحصیل ناظمین کے لئے ایبٹ آباد کی ہر تحصیل میں امیدوار ہوں گے ایبٹ آباد کی عوام نے گزشتہ 35 ,40 سالوں سے مسلم لیگ اور 10 سال سے دیگرسیاسی پارٹیوں کو لوکل کونسلوں سے لیکر ضلع کونسل اور قومی و صوبائی اسمبلیوں میں نمائندگی دے کر دیکھ لیا ہے ان جماعتوں نے عوام کو مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا  عوام اب ان جماعتوں کی کارکردگی سے مایوس ہو چکے ہیں  پیپلز پارٹی کی قیادت ہی ان کے مسائل اور دکھوں کا مداوا کر سکتی ہے یہی وجہ ہے ایبٹ آباد کے ہر گاؤں و محلہ سے لوگ پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام کی امیدوں کا محور اب پیپلز پارٹی ہے  انشاء اللہ پیپلز پارٹی انہیں مایوس نہیں کرے گی ۔