پرویز خٹک کی سیالکو ٹ میں سری لنکن شہری کی ہلاکت کی پرزور مذمت
میڈیا نے سیالکوٹ واقع سے متعلق میرے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا،19دسمبر کو ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کلین سویپ کرکے اپوزیشن جماعتوں کی فرسودہ سیاست کو ختم کریگی،وزیر دفاع
منگل 7 دسمبر 2021 23:16
(جاری ہے)
پرویز خٹک نے کہاکہ سیالکو ٹ کا واقع انتشارپھیلانے والوں نے ایک سازش کے تحت کیا ہمارا مذہب اسلام کسی کو یہ اجازت نہیں دیتا کہ وہ کسی کو قتل کرے چاہے وہ کسی بھی مذہب سے ہی کیونہ ہو۔ میرے حوالے سے میڈیا میں ایک بحث چل رہی ہیمجھ سے پوچھا گیا تھا کہ حکومت اور تحریک لبیک کے معاہدے سے یہ واقع پیش آیا ہے جس کی میں نے صرف وضاحت دی تھی کہ اس واقع میں کسی مذہبی جماعت یا حکومت کواس میں منسوب نہ کیا جائے حکومت اور تحریک لبیک کے مابین جو معاہدہ ہوا اس پر عمل درآمد جاری ہے ۔
سیالکو ٹ واقع میں ملوث ملزمان میں سے بیشتر ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور مزید گرفتاری جاری ہے اورحکومت کوشش کررہی ہے ہے کہ ان تمام ملزمان کو قر ار واقع سزادی جائے جو پاکستان میں ایک مثال بن جائے۔ پرویز خان خٹک نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں مہنگائی کی آڑ میں سیاست کرنا بند کریں، عوام کو معلوم ہے کہ ان جماعتوں نے بے ہنگم قرضے لیکر مصنوعی طریقہ سے مہنگائی پر قابو پایا اگر ہم بھی چاہیں تو ایسا کرسکتے ہیں لیکن یہ مہنگائی کا دیر پا حل نہیں۔ پرویز خان خٹک نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اتنی مخلص ہیں تو ان کو چاہیے کہ مہنگائی ختم کرنے کے لے حکومت کا ساتھ دیں اور مہنگائی ختم کرنے کے لیے تجاویز سامنے لائیں ان کے پاس کوئی تجاویز نہیں نہ ہی ان کے پاس کو ئی پالیسی ہے ان کا مقصد ایک ہی ہے کہ عمران خان چلا جائے اور یہ پھر سے اپنی چوریوں میں مصروف ہوجائیں۔ پرویز خان خٹک نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں صرف اپنی چوری بچانے کے لیے وزیرا عظم عمران خان کے خلاف متحدہ ہوئے تھے کیونکہ وزیراعظم عمران خان ان چور مافیاز کے خلاف جدوجہد پر نکلے ہیں۔ پرویز خان خٹک نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی باریاں با نٹنے اور ایک دوسری کی چوریوں پر پردہ ڈالنے اور مہنگے سودوں کی وجہ سے آج ملک قرضہ دار ہو گیا ہے ملک تباہی کی طرف چلایا گیا جو ٹیکس اورقرضہ ہے ہم لے رہے ہیں ان جماعتوں کے قرضو ں کی سود کی ادائیگی میں دے رہے ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.