سی پی ڈی آئی کی جانب سے پاکستان میں بجٹ شفافیت کی صورتحال پر مبنی دوسری سالانہ رپورٹ جاری
وفاقی اور صوبائی سطح پربجٹ سازی کے عمل میں پائی جانیوالی خامیوں کی نشاندہی بجٹ تجاویز کو وسیع پیمانے پر شہری گروپوں، سرکاری اداروں اور اہم شراکت داروں کیساتھ زیربحث لایا جائے،مطالبہ
منگل 14 دسمبر 2021 22:53
(جاری ہے)
اس سلسلہ میں سیٹیزن نیٹ ورک فار بجٹ اکاونٹیبیلٹی (سی این بی ای) کی ممبر تنظیم پاک وومن کے زیر اہتمام شانگلہ پریس کلب الپوری میں منعقدہ میڈیا بریفنگ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فضل ہا د ی نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی سے سی پی ڈی آئی پاکستان میںضلعی سطح سے وفاقی سطح تک بجٹ سازی کے عمل کو بہتر بنانے اور اس میں شفافیت کے فروغ کیلئے کوشاں رہی ہے ۔
گزشتہ سال کی طرح رواں سال بھی وفاقی اورصوبائی سطح پر اس عمل کا جائزہ لیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں’’ پاکستان میں بجٹ شفافیت کی صورتحال2021‘‘پر مبنی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔اس رپورٹ میں نہ صرف پاکستان میں بجٹ شفافیت کو جانچا گیا ہے بلکہ اس سے یہ اندازہ لگانے میں بھی مد دملی ہے کہ پاکستان میں معلومات تک رسائی کے قوانین بجٹ سے متعلق معلومات کے حصول میں کس حد تک موثر ہیں۔ یہ رپورٹ دو حصوں پر مشتمل ہے پہلا حصہ مختلف وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کو معلومات کے حصول کیلئے ارسال کردہ درخواستوں سے متعلق ہے جن میں بجٹ سازی کے عمل کے دوران مختلف مراحل کے بارے میں معلومات طلب کی گئیں۔اس سلسلہ میں بجٹ سازی کے عمل میں شفافیت کو جانچنے کیلئے منتخب وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کو معلومات کے حصول کی 152درخواستیں بھجوائی گئیں جن میں وفاق کو 38،بلوچستان کو28،خیبر پختونخواہ کو29،پنجاب کو28 اور سندھ کو29 درخواستیں ارسال کی گئیں۔ حیران کن بات یہ ہے کہ ان تمام درخواستوں میں سے کسی ایک کا جواب بھی مقررہ وقت کے دوران موصول نہیں ہوا جو کہ انتہائی مایوس کن ہے۔رپورٹ کے دوسرے حصہ میں بجٹ دستاویزات کی جامعیت اور بجٹ سازی میں شہریوں کی شرکت کا جائزہ لیا گیا ہے۔یہاں وفاقی حکومت کل87 پوائنٹس میں سے 62 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ،خیبر پختونخواہ دوسرے، پنجاب تیسرے جبکہ سندھ اوبلوچستان بالترتیب چوتھی اورپانچویں پوزیشن پر رہے یاد رہے کہ اس حصہ میں وفاقی حکومت نے سابقہ سال کی نسبت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ بلوچستان کا سکور پچھلے سال کی نسبت 5پوائنٹس کم ہو کر48رہ گیا۔انھو ں نے مزید بتایا کہ رپورٹ کے مطابق بجٹ سازی میں شہریوں کی شمولیت،مقننہ کی نگرانی ،پارلیمنٹ میں بحث کا دورانیہ اورمساوی بجٹ سمیت دیگر اہم ترین اقدامات توجہ طلب ہیں اور اس سلسلہ میں حکومت کو فوری اور دوررس اقدامات کرنا ہوں گے۔علاوہ ازیںکسی بھی حکومت کی جانب سے سہ ماہی،ششماہی یا سالانہ رپورٹس کے اجراء کا کوئی طریقہ کار رائج نہیں ہے جبکہ آڈٹ رپورٹس بھی آڈیٹر جنرل کی ویب سائٹس پر باقاعدگی سے اپ لوڈ نہیں کی جاتیں ۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ حکومتیں نظر ثانی شدہ تخمینہ جات کے اعدادوشمار بروقت فرام نہیں کرتیں بلکہ بجٹ کی منظوری کے دوران ہی پیش کردیے جاتے ہیں۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی اور وفاقی حکومتیں معلومات تک رسائی کے قوانین پرعملدرآمد کو یقینی بنائیں اور اس کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے تاکہ بجٹ شفافیت کو فروغ حاصل ہو علاوہ ازیں بجٹ پر بحث اور منظوری کے دورانیہ کو بڑھا یا جائے تاکہ اس پر سیر حاصل بحث کی جاسکے۔اسکے ساتھ ساتھ متعلقہ سٹیک ہولڈرز خصوصاً شہریوں سے مشاورت کو قانونی تحفظ دیا جائے اور زیادہ سے زیادہ معلومات کی فراہمی پر مبنی ایک شفاف اور اوپن بجٹ پالیسی وضع کی جانی چاہیے۔۔مزید قومی خبریں
-
موجودہ حکمران اپنی جعلی مقبولیت کو عروج نہیں دے سکتے ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
گورنرسندھ کی دارلسکون ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام مدر ڈے تقریب میں شرکت
-
بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں 2ارب 4کروڑ روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف
-
چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد سے بشارت بھٹی کی ملاقات،درپیش مسائل سے آگاہ کیا
-
پنجاب کی انڈسٹری کو سولر انرجی پر منتقل کریں گے،پیداواری لاگت کم ہوگی‘چوہدری شافع حسین
-
شہبازشریف (ن)لیگ کے قائم مقام صدر نامزد
-
حکومت کاشتکاروں کی فلاح کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے،مریم اورنگزیب
-
فیصل آباد،دوسری شادی کرنے پر خالہ زاد بھائی نے مشتعل افراد کے ہمراہ اینٹوں کے وارکرکے خالہ زاد بہن کے شوہرکو مارڈالا
-
فیصل آباد ، دیوارکے تنازعہ پر مشتعل ملزمان نے اینٹ مارکر ہمسائے کوموت کے گھاٹ اتاردیا
-
اللہ تعالیٰ نے نوازشریف کو سرخرو کیا ، ایک بار پھر پارٹی صدارت کیلئے آ رہے ہیں:ن لیگ
-
تحریک انصاف کی تاریخ ہے وہ ہمیشہ انتشار پیدا کرتے ہیں:سعد رفیق
-
خواجہ سلمان رفیق کارینل ٹرانسپلانٹ کامیاب ہونے والے بچے منصور کی سالگرہ پرجناح ہسپتال کا دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.