بینظیر بھٹو نیشنل ٹینس چمپئن شپ کے سنگلز کیٹیگری کا ٹائٹل مزمل مرتضیٰ نے جیت لیا

بینظیر بھٹو نینشنل ٹینس چمپئن شپ کا وویمنز سنگلز کا فائنل اوشنا سہیل کے نام رہا کھلاڑیوں میں سے کھلاڑی آگے جاکر انٹرنیشنل لیول پر کھلیں گے، سینیٹر تاج حیدر …شہید بینظیر بھٹو کا نام رہتی دنیا تک یاد رہے گا، فرحت اللہ بابر

اتوار 19 دسمبر 2021 18:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2021ء) بینظیر بھٹو نیشنل ٹینس چمپئن شپ کے سنگلز کیٹیگری کا ٹائٹل مزمل مرتضیٰ نے جیت لیا ۔ اتوار کو فائنل میں محمد شعیب کو 6-4 4-6 6-3سے شکست ہوگئی ،بینظیر بھٹو نینشنل ٹینس چمپئن شپ کا وویمنز سنگلز کا فائنل اوشنا سہیل کے نام رہا ،وویمنز سنگلز کے فائنل میں سارہ محبوب کو 6-3, 6-1سے شکست دی ،مینز ڈبلز کا ٹائٹل عقیل خان اور محمد عابد نے جیتا ،ڈبلز فائنل میں ہیرا عاشق ، یوسف علی کو 6-3, 6-0سے شکست دی ،گرلز انڈر 18کا فائنل آمنہ علی نے جیتا ،بوائیز انڈر 18کا ٹائٹل عبداللہ عدنان کے نام رہا ،انڈر 14بوائیز کا فائنل محمد سالار نے جیتا ،سینیٹر تاج حیدر، سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر تاج حیدر نے کہاکہ تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، انہیں کھلاڑیوں میں سے کھلاڑی آگے جاکر انٹرنیشنل لیول پر کھلیں گے، پاکستان کے کھلاڑیوں میں بہت ٹیلنٹ ہے، اگلا آٹھواں بینظیر بھٹو ٹورنامنٹ ریجنل ٹورنامنٹ ہوگا، اس ٹورنامنٹ میں انٹرنیشنل کھلاڑی آئینگے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سینٹرل ایشین اور ایران کے کھلاڑیوں کو دعوت دے رہے ہیں، عقیل خان کو سندھ کی ذمہ داریاں دینا چاہتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ چیف منسٹر سندھ نے خاص طور پر کہا ہے کہ ان کو سندھ لایا جائے، ان کی رہنمائی میں سندھ کے کھلاڑی آگے بڑھیں گے۔انہوںنے کہاکہ ضرورت ہے کہ ہم دنیا میں اپنا نام بنائے، ہماری کوشش ہوگی کہ یہ کھلاڑی باہر ممالک جاکے کھیلیں۔ سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں سے کھیلتے ہوئے کھیل میں ایمپرومنٹ آئے گی ۔ انہوںنے کہاکہ ہماری 13 سال کی فی میل کھلاڑی نے انڈر 18 جیتا، یہ خواتین کی قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوںنے کہاکہ ہماری خواتین میل کھلاڑیوں سے آگے نکل گئیں ،شہید بینظیر بھٹو کے نام سے یہ ٹورنامنٹ چلتا رہے گا۔ فرحت اللہ بابر نے خطاب کرتے ہوئے کہاک ہفائنل میچ کو خود دیکھا اور بڑی خوشی ہوئی، دونوں کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔فرحت اللہ بابر نے کہاکہ دونوں کھلاڑیوں نے بڑا اچھا مقابلہ کیا، کھیل میں ہار اور جیت لگی رہتی ہے، اصل بات سپورٹس مین سپرٹ کا ہوتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ شہید بی نظیر بھٹو ٹورنامنٹ کا انعقاد گزشتہ 7 سال سے ہوتا ہے، شہید بینظیر بھٹو کا نام رہتی دنیا تک یاد رہے گا، یہاں سپیشل بچوں اور خواتین کو میدان میں لایا گیا ہے، اس پر سینیٹر تاج حیدر کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ یہاں بنائی گئی اکیڈمی میں ملک کے غریب بچوں کو بھی ٹریننگ دی جائے گی، اس اکیڈمی سے آگے جانے والے کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرینگے۔عامر ابراہیم نے کہاکہ سپورٹ سے سپورٹ مین شپ نکلتی ہے جس سے معاشرا آگے بڑھتا ہے، خوشی کی بات ہے کہ کثیر تعداد میں کھلاڑی آگے آرہے ہیں، فائنل میچ کے دونوں کھلاڑی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ٹینس میں بھی وہ پوٹینشل ہے جو ہم کرکٹ میں دیکھتے ہیں۔