سال 2021 تلخ اور بھیانک یادوں کے ساتھ افغانستان میں افغان عوام کی عظیم فتح دے کر رُخصت ہوگیا،لیاقت بلوچ
وزیر اعظم عمران خان پا کستان کو ریاستِ مدینہ کا نظام دینے میں ناکام رہے، اقتصادی تباہی، رشوت، کرپشن، مہنگائی، بے روزگاری اور اشیائے ضروریہ، یوٹیلٹی بلز میں ہوشربا اضافہ کے حوالہ سے سال 2021 عوام کے لیے وبالِ جان بنا رہا
جمعہ 31 دسمبر 2021 23:42
(جاری ہے)
حکومت اندھی، بہری اور بے حس ہوگئی ہے۔ عمران خان ملک کے اندر بحرانوں کے مقابلہ کے لیے قومی اتفاقِ رائے، قومی لائحہ عمل بنانے کی بجائے عالمی قوتوں کے سامنے سرنڈر کرنے اور کشکول پھیلاکر پاکستان کو رُسوا کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔
لیاقت بلوچ نے جماعت اسلامی لاہور کے عوامی مسائل پر کارواں کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے این اے 130 کے سیاسی ورکرز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ سیاسی محاذ، قومی وحدت کے حوالہ سے وزیراعظم، وزرا اور حکومتی ترجمانوں کی زہریلی زبانیں، بازاری گفتگو، توہین آمیز متکبرانہ رویے سیاسی شدت، عدم برداشت پیدا کررہے ہیں۔ اسی سیاسی تلخی سے سماج میں شدتِ جذبات کا زہر سرایت کرتا جارہا ہے۔ مساجد، منبر و محراب اور مدارس نہیں بلکہ اقتصادی بدحالی، سیاسی بے اصولی اور سیاسی شدت عوام میں انتہاپسندی پیدا کررہی ہے۔ نوجوان نسل شدید متاثر ہے، مستقبل کی حفاظت کے لیے قومی قیادت، ریاستی اداروں کو مشترکہ، دوٹوک لائحہ عمل اپنانا ہوگا، وگرنہ دونوں قوم کے مجرم ہوںگیمزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.