پاکستان پیپلز پارٹی کے مر کزی رہنماء سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق خان عمرانی زیر قیادت خصوصی اجلاس

جمعہ 31 دسمبر 2021 23:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 دسمبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مر کزی رہنماء سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق خان عمرانی زیر قیادت عمرانی ہاؤس میں ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں 6 جنوری کو ایک احتجاجی پرواگرام کو حتمی شکل دی گئی اس اجلاس میں سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق خان عمرانی سردارزادہ بابا غلام رسول عمرانی سابق صوبائی وزیر بابو محمد امین عمرانی،نیشنل پارٹی کے رہنما علی حسن جاموٹ گورنمنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر مقبول احمد عمرانی،محمد شریف عمرانی،سید قادر شاہ عبدالصمد جتک،ارشاد علی جمالی،بشیر احمد عمرانی،میر غلام حسین عرف سبزل رند و دیگر علاقائی قبائلی و سیاسی افراد نے شرکت کی اجلاس میں یہ طے پایا کے 6 جنوری کو صبح 10 بجے مختلف علاقوں سے ریلیاں نکالی جائے گی جو کہ ایک جلوس سردارزادہ بابا غلام رسول کی قیادت میں فتح آباد بابا کوٹ سے نکلے گا دوسرا بابو محمد امین عمرانی کی قیادت میں ایک جلوس فتح آباد سے نکالا جائے گا جبکے مقبول احمد عمرانی کی سربراہی میں اللہ آباد سے ایک جلوس برآمد ہوگا میر علی حسن منجھو کی قیادت میں گوٹھ میر گل حسن منجھو سے اور میر رضا علی عمرانی خان کوٹ سے اپنے قافلے کی صورت میں ڈیرہ مراد جمالی پہنچ کر ریلی میں شرکت کریں گے،میر حسن،چھتر،جڈھیر شاخ اور ڈیرہ مراد جمالی سے مختلف قافلے میر بلال عمرانی ہاوس پہنچے گے جہاں ایک عظیم الشان ریلی ڈیرہ مراد جمالی میں نکالی جائے گی جس میں طے کیا کے تحصیل تمبو کی تقسیم نئے تحصیل کے قیام کی شدید الفاظوں میں مزمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر اس فیصلے کو واپس لے ورنہ احتجاج کا سلسلہ تب تک جاری رہے گا جب تک حکومت اپنا فیصلہ واپس نہیں لیتی آج کے اجلاس میں طے پایا گیا کے سابق صوبائی وزیر عبدالغفور لہڑی اور محکمہ وزیر آبپاشی محمد خان لہڑی کی کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال ترقیاتی کاموں پر کمیشن رائلٹی وصول کرنے کی دستاویزات ثبوت کے ساتھ نیب آفس کے گیٹ پر ایک احتجاج کرنے اصولی فیصلہ بھی کرلیا گیا انہوں نے نیب کے اعلی حکام کور کمانڈر اور ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا ہیکے انکی کرپشن آمدن سے زائد اثاثے جو اسوقت نصیرآباد میں 20 ارب سے زیادہ جائیدادیں بنائی گئی ہیں جس میں کوئٹہ ارباب کرم خان روڈ پر دو بنگلے کراچی گوادر سکھر،روپا پل ڈیرہ مراد جمالی میں مختلف رہائشی بنگلوں کی خرید اے سی کالونی ڈیرہ مراد جمالی کی سرکاری زمین پر قبضہ اور ایک عمارت کی تعمیر،اے سی آفس کے مدمقابل ایک بنگلے کی تعمیر،کمشنر ہاوس کے مد مقابل بنگلے کی تعمیر محکمہ مواصلات کے سامنے ڈپٹی کمشنر کے سامنے دو سرکاری بنگلوں پر قبضہ،محکمہ ایریگشن کے بعد مختلف ٹینڈروں پر 10 پرسنٹ کرپشن جسکی مالیت اربوں روپے میں بنتی ہے جن کے دستاویزات دی جائیں گی 16پیٹرول پمپوں کا قیام دشت ضلع مستونگ میں 600 ایکڑ زمین کی خریداری جیسے سنگین مالیاتی کرپشن سے حاصل کردہ رقم سے جائیدادیں بنائی گئی ہیں۔