نیلم،پولیس کی کارروائی،اسلحہ بر آمد،ملزم گرفتار،دوسری کارروائی میں چور گرفتار

اتوار 2 جنوری 2022 16:30

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2022ء) ایس پی نیلم کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی شاردہ کی کمان میں محمد یونس بٹASIاور امان اللہ DFC،نذیر احمد کنسٹیبل،ضیاء الدین کنسٹیبل نے بمقام رتہ پڑھ کویگام سے غیر قانونی اسلحہ رائفل7MMایک،رائفل بارہ بور ایک،30بور پستول ایک ایمونیشن سمیت پکڑتے ہوئے ملز م غلام مصطفیٰ ولد مبین کو بند حوالات کردیا جبکہ دوسری کارروائی کرتے ہوئے کویگام حاجیاں کے مقام سے چور ی کرنے والے گروہ وقاص ولد غلام مصطفی،تنویر احمد ولد بشیر کو گرفتار کرتے ہوئے چوری ہونے والا سامان برآمد کر لیا اور ملزمان کو سلاخوں کے پیچھے بند کردیا۔

(جاری ہے)

تیسری کاروائی میں محمد یونس بٹASIاور امان اللہ DFC،الطاف حسین شاہ کنسٹیبل،نذیر احمد کانسٹیبل،نصیر حسین شاہ کانسٹیبل نے ملزم آصف کو آتش بازی کرنے پر مذکور ہ کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ملز م کو بند حوالات تھانہ شادرہ کردیا۔ڈی ایس پی صاحب شاردہ محمد یونس بٹ ASIکو انکی جملہ ٹیم کو اہم کاروائیاں کرنے پر عوام علاقہ شاردہ نے احسن الفاظ میں سراہتے ہوئے جناب انسپکٹر جنرل پولیس ریجن مظفرآباد ایس پی صاحب نیلم کو مبارک با د پیش کی ہے اور تمام ملازمین کو نقدی اور سرٹیفکیٹ دینے کی استدعاکی ہے۔