آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 4افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

منگل 4 جنوری 2022 22:42

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2022ء) آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 4افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، 1کا تعلق پونچھ ، 2کا سدھنوتی اور 1کا میر پور سے ہے، 4مریض صحتیاب ہوئے اور460افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

آزادکشمیرمیں اب تک332580افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں34676افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہی33903افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے، جبکہ27مریض زیر علاج ہیں 746مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سی126کا تعلق مظفرآباد،28کا جہلم ویلی،23کا نیلم، 142کاپونچھ،100کا باغ،13 کا حویلی، 16کاتعلق سدھنوتی،166 کاتعلق میرپور،56کابھمبراور76کا کوٹلی سے ہے۔

کورونا وائرس کی27مریضوں میں سی22مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ5مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔