وزارت فزیکل پلاننگ و ہائوسنگ کا آئندہ دس روز میں آزاد کشمیر کی تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کی جائزہ رپورٹ بصورت پاور پوائنٹ پریزنٹیشن لینے کا فیصلہ

اتوار 9 جنوری 2022 17:35

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2022ء) وزارت فزیکل پلاننگ و ہائوسنگ نے آئندہ دس روز میں آزاد کشمیر کی تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کی جائزہ رپورٹ بصورت پاور پوائنٹ پریزنٹیشن لینے کا فیصلہ کیا ہے، رپورٹ میں اداروں کے منافع اور نقصان کی تفصیل کے علاوہ چیئر مین صاحبان کے وژن اور کارکردگی کا جائزہ بھی لیا جائے گا،کسی بھی ڈویلپمنٹ اتھی میں ہونے والی کرپشن اور بد عنوانی کے کیسز محکمہ پی پی ایچ،احتساب بیورو اور اینٹی کرپشن کو بھیجے گا،کسی اتھارٹی میں بدعنوانی کے حوالے سے زیرو ٹالرنس ہو گا۔

(جاری ہے)

محکمہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اتھارٹی کے چیئر مین اور محکمہ پی پی ایچ کے ماتحت ہیں جو رولز آف بزنس کے تحت ضابطے کے اندر رہ کر کام کرنے کے پا بند ہیں،کسی زمہ دار کو اختیارات سے تجاوز کر نے کی اور دیگر اداروں کے بارے میں بیانات دینے کی اجازت نہیں ہے،ایسا کرنے والے کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائیگی،محکمہ پی پی ایچ ماضی میں پانی کی بوگس سکیمیں کمپا ئل کر کے جلد احتساب بیور کو بھیجے گا،کوئی فرد مقدس گائے نہیں ہو گا،محکمہ پی پی ایچ اور سیاحت کے تمام منصوبوں میں شفافیت یقینی بنائی جائے گی زیر کا منصوبوں کو چیک کرنے کے لیئے فیلڈ میں سر پرائز وزٹ بھی کیئے جائیں گے۔