بارشوں اور دھند کی وجہ سے مسافر ٹرینوں کا شیڈول بدستور درہم برہم

ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

بدھ 12 جنوری 2022 12:12

بارشوں اور دھند کی وجہ سے مسافر ٹرینوں کا شیڈول بدستور درہم برہم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2022ء) حالیہ بارشوں اور دھند کی وجہ سے مسافر ٹرینوں کا شیڈول گزشتہ روز بھی درہم برہم رہا اور ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات درپیش رہیں۔

(جاری ہے)

شاہ حسین ایکسپریس 4گھنٹی20 منٹ ،کراچی ایکسپریس4 گھنٹے ،پاکستان ایکسپریس3 گھنٹے 40منٹ ،قراقرم ایکسپریس 3 گھنٹی30منٹ ،جعفر ایکسپریس3 گھنٹی20منٹ ،پاک بزنس ایکسپریس 2 گھنٹی40منٹ ،شاہ فرید ایکسپریس 2 گھنٹی20منٹ ،سرسید ایکسپریس2 گھنٹی20منٹ ،گرین لائن ایکسپریس 2 گھنٹے ،عوام ایکسپریس 2 گھنٹے ،ملتان ایکسپریس2 گھنٹے ،رحمان باباایکسپریس2 گھنٹے ،تیز گام 2گھنٹے ،علامہ اقبال ایکسپریس2 گھنٹے اورخیبر میل ایکسپریس1گھنٹہ30منٹ تاخیر کاشکار رہی ۔