آزاد کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

بدھ 12 جنوری 2022 22:28

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2022ء) آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 4افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،جن میں سی1کا تعلق سدھنوتی اور 3کا تعلق میرپورسے ہے ، 3مریض صحتیاب ہوئے جبکہ میرپور میں ایک مریض کی کورونا کی وجہ سے موت ہوئی ہے اور551افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

آزادکشمیرمیں اب تک336162افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں34719افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہی33929افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے، جبکہ41مریض زیر علاج ہیں 749مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سی126کا تعلق مظفرآباد،28کا جہلم ویلی،23کا نیلم، 142کاپونچھ،100کا باغ،13 کا حویلی، 16کاتعلق سدھنوتی،169 کاتعلق میرپور،56کابھمبراور76کا کوٹلی سے ہے۔

کورونا وائرس کی41مریضوں میں سی40مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ1مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔