Live Updates

سرگودھا یونیورسٹی کی غیر ذمہ دار انتظامیہ کاانوکھا کارنامہ ایم اے مطالعہ پاکستان کے طالبعلم کوایم اے اردو کی ڈگری تھما دی

ہفتہ 15 جنوری 2022 12:42

سرگودھا یونیورسٹی کی غیر ذمہ دار انتظامیہ کاانوکھا کارنامہ ایم اے ..
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2022ء) سرگودھا یونیورسٹی کی غیر ذمہ دار انتظامیہ کاانوکھا کارنامہ ایم اے مطالعہ پاکستان کے طالبعلم کوایم اے اردو کی ڈگری تھما دی تفصیل کے مطابق محلہ انور آباد جڑانوالہ کے رہائشی وسیم شہزاد نے ایچ ای سی کو درخوست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے اور این این آئی کو بتایا کہ میں نے سرگودھا یونیورسٹی میں ایم اے مطالعہ پاکستان میں داخلہ لیا تھا جسکے 2013 میں دونوں پارٹ کو اچھے نمبروں میں پاس کر کے کامیاب ہوگیا ہوں جس کا یونیورسٹی کی طرف سے پاس ہونے کا رزلٹ کارڈ بھی جاری کیا گیا ہے جس کے پیش نظر میں نیحالیہ آنے والی سرکار نوکری کیلئے آپلائی کیا تو مجھے انٹرویو کی کل آگئی تو مطلقہ محکمہ کی طرف اصل کاغزات جمع کروانے کو کہا گیا تو ڈگری کی ضرورت تھی جو میں نے یونیورسٹی کے اکاؤنٹ میں فیس جمع کروا کر مطالعہ پاکستان کی ڈگری لینے کیلئے درخواست دی تو سرگودھا یونیورسٹی نے ایم اے مطالعہ پاکستان پاس کرنے والے طالب علم کو ایم اردو کی ڈگری جاری کر دی درخواست گزار وسیم شہزاد کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے بیمار ناقص آئی ٹی سسٹم اور یونیورسٹی کی غیر ذمہ دار لا پرواہ انتظامیہ نے میرا مستقبل داؤ پر لگا دیا ہے اور فیس کی مد میں نہ صرف میرے ہزاروں روپے بھی ضائع کیے ہیں بلکہ مجھے ملنے والی سرکاری نوکری سے ہاتھ دھونے پڑھے ہیں الٹا یونیورسٹی کے نااہل ذمہ داران کا کہنا ہے دو بارہ فیس جمع کروائیں آپکو آپکی مطلقہ ڈگری ہی جاری کی جائے گی درخواست گزار وسیم شہزاد نے وزیر اعظم عمران خان، وفاقی وزیر تعلیم ،چئیرمین ایچ ای سی سمیت اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ یونیورسٹی کے غیر ذمہ داران افراد کیخلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے قرار واقعی سزا دلائی جائے اور میری جمع کروائی گئی فیس میں ہی مجھے میرے پاس سبجیکٹ کی ڈگری جاری کی جائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات