کالج و سکول کی لڑکیوں کے سامنے ٹک ٹاک بنانے والے پتوکی کے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرکے حوالات میں بندکردیا

اتوار 16 جنوری 2022 14:50

کالج و سکول کی لڑکیوں کے سامنے ٹک ٹاک بنانے والے پتوکی کے نوجوان کو ..
پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2022ء) کالج و سکول کی لڑکیوں کے سامنے ٹک ٹاک بنانے والے پتوکی کے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرکے حوالات میں بندکردیا ٹک ٹاکر نوجوان کی متعدد خطر ناک ویڈیوز بھی سامنے آگئیں تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ کا رہائشی نوجوان عثمان سکول و کالج کی لڑکیوں کے سامنے جان بوجھ کر ٹک ٹاک کی ویڈیو بناتا اور پھر وائرل کردیتا اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے ٹک ٹاکر عثمان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا زرائع کے مطابق پولیس کو نوجوان ٹک ٹاکر کے موبائل فون سے فحاشی ویڈیو فلم بھی ملی ہیں ڈی پی او قصور صہیب اشرف کا کہنا ہے کہ فحاشی پ?یلانے والوں کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور ان کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی قصور پولیس جرائم پیشہ افراد کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں میں مصروف ہے -

متعلقہ عنوان :