مقبوضہ کشمیر، آغا مصطفی الموسوی کو شاندار خراج عقیدت پیش

اتوار 16 جنوری 2022 18:40

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2022ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں معروف مذہبی و روحانی رہنما آغا مصطفی الموسوی الصفوی کو وفات کی20ویں برسی پر شاندار خراج عقدیت پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق آغا مصطفی الموسوی الصفوی کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما آغاسید حسن الموسوی الصفوی کے والد تھے ۔ مقبوضہ جموںوکشمیر کے ضلع بڈگام میں ایک اجلاس کے دوران مرحوم کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ مرحوم رہنما کی دینی خدمات اور تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے انکی کاوشوں کو ہمیشہ یا درکھا جائے گا۔ انہوںنے مرحوم کے مشن کو پوری آب و تاب کے ساتھ جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔