پی سی بی ونٹر انٹرکلب کرکٹ چیمپئن، جمخانہ سٹار نے میچ جیت لیا

پیر 17 جنوری 2022 21:34

پی سی بی ونٹر انٹرکلب کرکٹ چیمپئن، جمخانہ سٹار نے میچ جیت لیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) پی سی بی ونٹر انٹر کلب کرکٹ چیمپئن شپ کے میچ میں جمخانہ سٹار کرکٹ کلب نے ہشت نگر کرکٹ کو 7 رنز سے ہرا دیا۔ جمخانہ سٹار کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔ قیصر خان 74، یاسر خان 33 اور واجد خان 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

(جاری ہے)

ہشت نگر کرکٹ کلب کی جانب سے روح اللہ جان نے 2، علیم خان نے 3 جبکہ سلمان اقبال، محمد یاسر اور اسماعیل صافی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں ہشت نگر کرکٹ کلب 186 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ نعیم خان نے 63، عمیر خان نے 35 اور روح اللہ جان نے 20 رنز بنائے۔ جمخانہ سٹار کی جانب سے اسد خان اور حارث خان نے 3، 3 جبکہ یاسین خان اور قیصر خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ امپائرنگ کے فرائض شکیل احمد اور شہزاد احمد نے انجام دیئے جبکہ محمد سعید سکورر رہے۔