
نواز شریف کو واپس لا کر(ن) لیگ کا لیڈرشپ کرائسز دور کریں گے‘حسان خاور
پیپلز پارٹی کے پاس سٹریٹ پاور نہیں، مارچ کا اعلان کر کے پھنس چکی‘ معاون خصوصی
پیر 17 جنوری 2022 21:34

(جاری ہے)
کمیٹی غیر جانبدارانہ رائے دے گی جس کی روشنی میں مزید کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مارچ کا اعلان کر کے پھنس چکی ہے۔
وہ مارچ سے بچنے اور عزت بچانے کیلئے دائیں بائیں دیکھ رہی ہے کیونکہ اس کے پاس اسٹریٹ پاور نہیں ہے۔ حسان خاور نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی جنگ مافیا کے ساتھ ہے جو عوام کے مفاد کا سوچنے کی بجائے اپنا سوچتی ہے۔ ذخیرہ اندوزی کرنے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نبٹا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ مری کے حوالے سے رپورٹ پر کام ہو چکا ہے۔ کوئی پہلو نہیں چھوڑا گیا۔ تحقیقاتی کمیٹی کام مکمل کر کے سفارشات تیار کر رہی ہے۔ ایک دو روز میں سفارشات وزیر اعلی پنجاب کو پیش کی جائیں گی۔ ذمہ داروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ حسان خاور نے کہا کہ نیا پاکستان صحت کارڈ پر لاہور کے شہری تیزی سے مستفید ہو رہے ہیں۔ لاہور سے بہترین فیڈ بیک آنے کے بعد اب اس سکیم کو راولپنڈی میں شروع کیا جا رہا ہے۔ لاہور میں صحت کارڈ سے اب تک 5700 سے زائد لوگ فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نجی سیکٹر بھی سرمایہ کاری کرتے ہوئے ہستپال میں سہولیات بڑھا رہا ہے۔ دوسری جانب پنجاب کا اے ڈی پی ریکارڈ سطح پر آ چکا ہے۔ یہ تمام انویسٹمنٹ عوام کی فلاح پر کی جا رہی ہے۔ انہی پالیسیوں پر تسلسل کے ساتھ عملدرآمد کرتے ہوئے پنجاب ترقی کی دوڑ میں آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے پاک سری لنکا سواتے چیمپئن شپ میں آنے والی سری لنکن ٹیم کو خوش آمدید کہا اور ٹیم بھیجنے پر پاکستان کی جانب سے سری لنکن حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ کے باوجود سری لنکا نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجی اور پاک سری لنکا محبت جو مزید مضبوط کیا۔ انہوں نے چیمپئن شپ کے منتظمین را شہزاد اور عنبرین افتخار کی ایونٹ کروانے پر تحسین کی جبکہ سری لنکن ٹیم سمیت چیمپئن شپ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔مزید قومی خبریں
-
2لاکھ روپے بینک میں جمع کروانے پر ٹیکس کٹوتی نہیں ہو گی،ایف بی آر
-
~ نوجوانوں کے لیے 200 ارب روپے کے اسکلڈ لیبر فنڈ کے قیام کا اعلان
-
ایف بی آر قوانین کے خلاف آل پاکستان انجمن تاجران کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
جن جماعتوں کے پاس بیچنے کیلئے کچھ نہیں وہ صرف تنقید کرتی ہیں‘ شرجیل میمن
-
پیرا جیسا شاندار ادارے کے قیام سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف
-
تعلیم کے ساتھ ہنر وقت کی اہم ترین ضرورت ہے‘ مریم نواز
-
تھر کوئلہ 30 لاکھ گھروں کو روشن کر رہا ہے،سید ناصر حسین شاہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن ڈرگ فری پنجاب ، 5 ملزمان گرفتار، 9 کلو سے زائد چرس برآمد
-
امیگریشن کے نظام کو موثر اور شفاف بنانے کے لیے حکومت نے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے ہیں، سینیٹر طلال چوہدری
-
مریم نواز کیخلاف نامناسب زبان استعمال کرنیوالا شہری رہا
-
میرے خیال میں 90 دن میں کوئی تحریک چلنے والی نہیں‘ گورنر پنجاب
-
وزیراعلیٰ سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.