Live Updates

پاکستان میں پار لیمانی جمہوری نظام ،ملک میںصدارتی نظام کی بات کر کے نیا ’’کٹا ‘‘نہ کھولاجائے‘ چوہدری سرور

ڈیل اور ڈھیل کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں تحر یک انصاف کی حکومت آئینی مدت پوری کریگی ‘ گورنر پنجاب کی میڈیا سے گفتگو

پیر 17 جنوری 2022 23:00

پاکستان میں پار لیمانی جمہوری نظام ،ملک میںصدارتی نظام کی بات کر کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پاکستان میں پار لیمانی جمہوری نظام موجود ہے ملک میںصدارتی نظام کی بات کر کے نیا ’’کٹا ‘‘نہ کھولاجائے۔تحر یک انصاف میں مکمل جمہوریت ہے فیصلے تمام لوگوں کی مشاورت سے ہی ہوتے ہیں۔ڈیل اور ڈھیل کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں تحر یک انصاف کی حکومت آئینی مدت پوری کریگی اور ملک میں الیکشن اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔

وہ مقامی ہوٹل میں آئی سی ایم اے کی کانووکیشن سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر نیشنل کونسل کے صدر ضیاء مصطفی اعوان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان کو اس وقت معاشی اور مہنگائی سمیت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف کی حکومت بھر پور اقدامات کر رہی ہے اور اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ وزیر اعظم عمران خان تمام حقائق کے بارے میں جانتے ہیں اسی لیے وہ عوام کومہنگائی سے نجات دلانے سمیت تمام مسائل سے نجات کے لیے تمام اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان میں تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں اور عوام پار لیمانی جمہوری نظام کو مکمل سپورٹ کرتے ہیں اور ملک میں جمہوریت ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہو رہی ہے ان حالات میں صدارتی نظام کی بات کر کے کسی کو نیا کٹا نہیں کھو لنا چاہیے بلکہ تمام سیاسی او ر مذہبی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئین وقانون کی حکمرانی اور پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کے لیے اپنا کرداراد ا کر یں۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں جتنی جمہوریت مضبوط ہوگی پاکستان اتنا ہی زیادہ مضبوط ہوگا ۔(ن) لیگ کے ساتھ ڈیل یا کسی قسم کی ڈھیل کے حوالے سے سوال کے جواب میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی واضح پالیسی ہے کہ آئین وقانون کی حکمرانی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اس لیے سب کو سمجھ لینا چاہیے کہ ڈیل اور ڈھیل کی باتیں صرف اور صرف مفروض ہیں حقیقت کا ان باتوں سے دور کا بھی تعلق نہیں ۔

تقر یب سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ آج کی تقر یب گر یجویٹس اور والدین کے ساتھ ساتھ اساتذہ کے لیے بھی فخر اور اعزا کی بات ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ میں تمام ڈگر ی ہولڈرز کو مبارکباد پیش کرتاہوں اور ان سے کہنا چاہتاہوں کہ وہ جہاں بھی جائیں ایمانداری اور نیک نیتی کے ساتھ اپنا کام کر یں انشاء اللہ آپ کامیاب ہوں گے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات