پاکستان اور چین کے ماہرین نے کورونا سے بچاؤ کی دوا تیار کرلی

چینی دوا کا نام جن ہواقنجن گرینولس رکھا گیا ہے، کامیاب کلینکل ٹرائل کا اعلان

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری منگل 18 جنوری 2022 04:42

پاکستان اور چین کے ماہرین نے کورونا سے بچاؤ کی دوا تیار کرلی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جنوری2022ء) پاکستان اور چین کے ماہرین نے کورونا سے بچاؤ کی دوا تیار کرلی چینی دوا کا نام جن ہواقنجن گرینولس رکھا گیا ہے، کامیاب کلینکل ٹرائل کا اعلان-پاکستان اور چین کے ماہرین نے کورونا سے بچاؤ کی دوا تیار کرلی اور کامیاب کلینیکل ٹرائل کا اعلان کردیا ، چینی دوا کا نام جن ہواقنجن گرینولس رکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے آئی سی سی بی ایس کے مرکز میں کورونا کے علاج کیلئے چینی دوا کے کامیاب ٹرال کی تکمیل کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں سربراہ ڈاکٹراقبال چودھری ، چائینہ کے سفارتخانے کے نمائندے سمیت دیگر نے شرکت کی جبکہ وزیراعظم کے ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹر عطا الرحمن اور وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل آن لائن شریک ہوئیں۔

(جاری ہے)

سربراہ کلینیکل ٹرائل ڈاکٹر رضا شاہ نے بتایا کہ کورونا سے بچاکی دوا تیارکرلی گئی ، دوا کے کامیاب کلینکل ٹرائل کا اعلان کرتے ہیں، یہ دوا پاکستان اور چین کے ماہرین نے مشترکہ طور پر تیار کی۔ڈاکٹر رضا شاہ نے کہاکہ آئی سی سی بی ایس نے چین کے اشتراک سے کورونا سے بچاو کی کرنل دوا کا کلینکل ٹرائل مکمل کیا ، ٹرائل میں 18 سے 60 سال کے کورونا کے مریضوں کو شامل کیا گیا جن پر دوا کی افادیت 70 فیصد تک سامنے آئی۔

کلینکل ٹرائل کے سربراہ نے کہا کہ دوا کی رجسٹریشن اور اجازت ڈریپ سمیت تمام اداروں سے کی گئی، کورونا کی چانیزمیڈیسن جوشچنگ فارماسوٹیکل کمپنی نے بنای ہے ، یہ دواچین میں کوویڈ 19کے مریضوں کیلیے استعمال ہوی تھی۔چینی دواکانام جن ہواقنجن گرینولس ہے ، چینی دواکی فاٹو کیمسٹری جامعہ کراچی کے ایچ ای جیریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری میں کی گی۔ڈاکٹراقبال چوہدری نے کہاکہ دوا کور کوویڈ19اور دیگر ویرینٹ پر اپلائی کیا اور کامیابی ملی جبکہ تمام ملکی اور عالمی اداروں سے منظوری بھی حاصل کی تھی۔