فیسکو کے آٹھ اضلاع میں ٹرانسمیشن لائنوں اور ٹرانسفارمرز کی مرمت و تبدیلی کا کام جاری ہے چیف ایگزیکٹو فیسکو انجنئیر بشیراحمد

بدھ 19 جنوری 2022 15:02

فیسکو کے آٹھ اضلاع میں ٹرانسمیشن لائنوں اور ٹرانسفارمرز کی مرمت و ..
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) بورڈ آف ڈائریکٹرز فیسکو کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو فیسکو انجنئیر بشیراحمد کی نگرانی میں فیسکو کے آٹھ اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، بھکر ، خوشاب ،میانوالی اور سرگودھا میں ٹرانسمیشن لائنوں اور ٹرانسفارمرز کی مرمت و تبدیلی کا کام جاری ہے ۔

(جاری ہے)

فیسکو نے دسمبر 2021تک 337ٹرانسفارمر ٹرالیاں سب ڈویژنل دفاتر میں کھڑی کروائی ہیں تاکہ ایمرجنسی صورت حال میں بجلی کی سپلائی کو بحال کیا جا سکے ۔

357ٹو فیز ٹرانسفارمروں کو تبدیل کر دیا گیا ہے ۔100کے وی اے کے 177ٹرانسفارمروں کو اپ گریڈ کرکے 200کے وی اے کر دیا گیا ہے ۔ 88مختلف مقامات پر 200کے وی اے ٹرانسفامروں کے ساتھ 100کے وی اے کے اضافی ٹرانسفارمرز لگائے گئے ہیں ۔ ٹرانسفارمروں کو جلنے سے بچانے کیلئے 3ہزار نئے ڈی فیوز سیٹ لگائے گئے ہیں جبکہ 1280ٹرانسفارمروں کی بس بار بنوائی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :