Live Updates

وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی کی روضہ رسولﷺ کے متولی شیخ علی نوری سے ملاقات

جمعرات 20 جنوری 2022 17:11

وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی  کی روضہ رسولﷺ کے ..
مدینہ منورہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 جنوری 2022ء) وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی  نے  روضہ رسولﷺ کے متولی شیخ علی نوری   سے ملاقات کی۔یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے شیخ علی نوری کا شایان شان استقبال کیا۔وزیر حکومت اظہر صادق بھی ملاقات میں موجود تھے۔وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر اور شیخ علی نوری کے درمیان ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران کشمیر کی آزادی،پاکستان کی سلامتی،ترقی و استحکام کیلئے دعا کی گئی۔

(جاری ہے)

شیخ علی نوری نے وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کی عافیت کیلئے بھی دعا کی،وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے شیخ علی نوری کا عزت افزائی پر شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم  آزاد کشمیر نے کہا کہ سعودی عرب اسلامی دنیا میں اپنا منفرد مقام رکھتا ہے ،2005 کے زلزلے کے بعد سعودی عرب کشمیری بھائیوں کی مدد کیلئے پیش پیش رہا۔وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ وزیراعظم  پاکستان عمران خان پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرح بنانے کیلئے کوشاں ہیں،ریاست مدینہ کے رہنما اصول ہمارے نبی  کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وضع کیے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات