کراچی میں کل سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان، محکمہ موسمیات

جمعہ 21 جنوری 2022 00:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ کراچی میں کل(جمعہ)سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، ساحلی علاقوں میں ہواں کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹے تک ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوائوں کی رفتار 36 سے 45 کلو میٹر فی گھنٹے تک بڑھ سکتی ہے، 22 سی26 جنوری کے دوران کراچی سمیت سندھ میں ہلکی سردی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران کراچی میں رات کا درجہ حرارت 8 سے 9 ڈگری گرسکتا ہے، سندھ کے بیشتر شہروں کا درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری تک گر سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائوں کا سلسلہ جنوب پنجاب کی جانب بڑھ رہاہے، مغربی ہوائوں کے اثرات کراچی میں تیز ہوائوں اور سردی کی معتدل لہر کی صورت میں رہیں گے جبکہ سمندر میں معمول سے تیز لہریں بھی پیدا ہوسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :