اومیکرون کا خوف، امریکا نے چین کی پروازوں پر پابندی عائد کردی

چین سے آنے والی 44 پروازوں پر عائد پابندی 29 مارچ تک برقرار رہے گی،امریکی حکام

اتوار 23 جنوری 2022 12:05

اومیکرون کا خوف، امریکا نے چین کی پروازوں پر پابندی عائد کردی
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) امریکا نے بھی چین سے آنے والی 44 پروازیں 2 ماہ کے لیے معطل کردیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے پھیلاو کو روکنے کے لیے چین سے آنے والی پروازوں پر 30 جنوری سے پابندی عائد کردی۔امریکی حکام کے مطابق چین سے آنے والی 44 پروازوں پر عائد پابندی 29 مارچ تک برقرار رہے گی۔

(جاری ہے)

امریکا نے چینی پروازوں کی معطلی کا فیصلہ چین کی 4 فضائی کمپنیوں کی جانب سے امریکا کے لیے پروازوں پر پابندی عائد کرنے کے بعد کیا۔اس سے قبل چین بھی چند مریضوں میں کورونا کی تصدیق کے بعد متحدہ عرب امارات کی 20 اور امریکا کی 10 پروازوں پر 31 دسمبر سے پابندی عائد کر چکا ہے۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں اومیکرون کے کیسز میں اضافے کے بعد سے دنیا بھر میں نرم کی گئیں کورونا پابندیوں کا دوبارہ نفاذ کیا جا رہا ہے۔