
پاکستان کے 90فیصد سے زائد طلبہ ریاضی اورسائنس میں انتہائی کمزور ہیں‘ تحقیق
ملک بھر کے 153 سرکاری اور نجی سکولوں میں پانچویں، چھٹی اور آٹھویں جماعت کے 15 ہزار سے زیادہ طلبہ تحقیق کا حصہ بنے ریاضی میں اوسط اسکور 100 میں سے 27 فیصد ، سائنس میں 34 فیصد تھا‘آغا خان یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ کی رپورٹ
اتوار 23 جنوری 2022 13:10

(جاری ہے)
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس تحقیق کی مالی معاونت پاکستان کے ہائر ایجوکیشن کمیشن نے کی تھی، تمام ٹیسٹس پاکستان کے نصاب سے ہم آہنگ تھے اور گزشتہ مطالعے کے ذریعے ملک میں استعمال کیلئے موزوں قرار دیئے گئے تھے۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دونوں مضامین میں صرف ایک فیصد طلبہ نے 80 سے زیادہ نمبرز حاصل کئے، لڑکیوں نے سائنس میں لڑکوں کو تھوڑا سا پیچھے چھوڑ دیا اور ریاضی میں لڑکوں کے برابر رہیں۔تحقیقی رپورٹ کے مطابق نجی سکولوں میں اوسط اسکور سرکاری سکولوں کے مقابلے میں زیادہ تھا، پنجاب میں اوسط اسکور ملک کے دیگر علاقوں میں سب سے زیادہ تھا لیکن کسی بھی موضوع میں 40 سے زیادہ نہیں تھا۔اس مطالعے میں مجموعی طور پر 78 سرکاری اور 75 نجی اسکولوں نے حصہ لیا، 80 فیصد طلبہ کے والدین ہائی سکول سرٹیفکیٹ یا اس سے کم تعلیم یافتہ تھے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آٹھویں جماعت کے 20 طلبہ میں سے صرف ایک طالب علم اس سوال کا صحیح جواب دے سکا۔اس تحقیقاتی مطالعے کی شریک محقق اسسٹنٹ پروفیسر نصرت فاطمہ رضوی کا کہنا ہے کہ سائنس اور ریاضی کی تعلیم پر پریکٹیشنرز اور پالیسی سازوں کی توجہ کی اشد ضرورت ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ طلبہ میں نئے اساتذہ کے مقابلے میں تجربہ کار اساتذہ سے سیکھنے کا رحجان کم تھا، طلبہ ڈگری حاصل کرنے والے اساتذہ سے سیکھنے کا رحجان بھی کم رکھتے تھے، بہ نسبت ان اساتذہ کے جن کے پاس تعلیم کی ڈگری نہیں تھی۔رپورٹ کے مطابق محققین نے ان کی تعلیم کے معیار کا جائزہ لینے کیلئے 589 اساتذہ کے کلاس رومز کا دورہ کیا، 10 میں سے تقریباً 9 کی تدریسی مشقوں کو کمزور اور تقریباً 10 میں سے ایک کو اوسط درجے میں کا قرار دیا گیا، کسی بھی استاد نے ایسا مظاہرہ نہیں کیا جس کو محققین اچھی تدریسی مشق قرار دیں۔مطالعے کے قابل ذکر نتائج میں یہ بھی شامل تھا کہ یک لسانی کلاس رومز کے طلبہ، جہاں نصابی کتاب، تدریس اور امتحانات سب ایک زبان میں تھے، نے کثیر لسانی کلاس رومز میں موجود طلبہ کو پیچھے چھوڑ دیا۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کے 26 ویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت
-
اسمبلی میں احتجاج کی وجہ سے ارکان کو معطل نہیں کیا جا سکتا‘ سلمان اکرم
-
5 جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، شرجیل میمن
-
حکومت مضبوط ، کوئی رکن کہیں نہیں جا رہا، تحریک عدم اعتماد کا شوق رکھنے والے حقیقت دیکھ لیں گے، علی امین گنڈاپور
-
کربلا کی جنگ سے ہمیں بے لوث ، عظیم تر بھلائی کیلئے قربانی کی اہمیت کا درس ملتا ہے‘ مسرت جمشید چیمہ
-
مارگلہ ہلز میں ہرن کی ہلاکت پر ڈاکٹر مصدق ملک نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا
-
داتا دربار کی تزئین وآرائش تیزی سے جاری،پاکستان استحکام کی جانب گامزن ہے،اسحاق ڈار کی میڈیا سے گفتگو
-
بھٹو کا قتل عالمی سازش تھی جس کا مقصد پاکستان کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنا تھا: شرجیل انعام میمن
-
5 جولائی پاکستان کی جمہوری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، وزیراعلی سندھ
-
5 جولائی 1977ہماری تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے، بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کی روانڈا کے 31ویں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا کیپٹن کرنل شیر خان ( نشان حیدر) کے یوم شہادت پر پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.