جامعہ کشمیر میں طالب علموں کی بڑی تعداد میں کورونا وائرس کیسز سامنے آگئے‘طلبہ میں خوف کی لہر

اتوار 23 جنوری 2022 14:15

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) دارالحکومت سب سے بڑے تدریسی ادارے جامعہ کشمیر میں طالب علموں کی بڑی تعداد میں کورونا وائرس کیسز سامنے آگئے۔طالب علموں میں شدید خوف کی لہر۔پازیٹو کیسز آنے والے طالب علموں کی ٹریول ہسٹری یا فزیکل کنٹیکٹ ہے ۔جامعہ کشمیر تینوں کیمپسز میں مختلف شعبہ جات میں کیسز کی شرح میں اضافہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بسز میں ٹریولنگ کرتے ہوئے ایس او پیز کی ڈھجا اڑائی جا رہی ہے جبکہ کیمپس میں ہزاروں طلباء علموں کا فزیکل ایک دوسرے سے ملنا ایک بڑی وجہ میں سے ایک ہی.24گھنٹوں میں مظفرآباد کیسز کی شرح میں دیگر اضلاع کو پیچھے چھوڑ گیا مظفرآباد انتظامیہ کی جانب سے مکمل خاموشی کا مظاہرہ دیکھنے کو مل رہا ہی. انتظامیہ کو چاہیے کے جلد از جلد کو ٹھوس اقدامات کئے تاکہ وبا سے طلبہ علموں کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بھی بچایا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :