وزیر اعظم آزاد کشمیر کی چیف جسٹس راجہ سعید اکرم سے انکے والد کی وفات پر تعزیت

اتوار 23 جنوری 2022 18:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) وزیراعظم آزادجموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے والد راجہ اکرم خان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان کے والد مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کے درجات سربلند اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین