خلیجی ملک جانے والی پرواز کو اچانک روک دیا گیا، وجہ سامنے آگئی

کسٹم کی جانب سے طیارے میں میڈیکل بوکس کو لےجانےسے روک دیا گیا جس پر پی آئی اے کے عملے اور کسٹم حکام میں تلخ کلامی ہوئی، ذرائع

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 23 جنوری 2022 22:25

خلیجی ملک جانے والی پرواز کو اچانک روک دیا گیا، وجہ سامنے آگئی
کراچی (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 23 جنوری 2022) پی آئی اے کے عملے اور کسٹم حکام کے درمیان تلخ کلامی ، خلیجی ملک جانے والی پرواز کو اچانک روک دیا گیا، پرواز کو روکنے کی وجہ بھی سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے مسقط جانے والی قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز تاخیر کا شکار ہو گئی جس پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق کسٹم کی جانب سے طیارے میں میڈیکل بوکس کو لےجانےسے روک دیا گیا جس پر پی آئی اے کے عملے اور کسٹم حکام میں تلخ کلامی ہوئی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس،سیکیورٹی اداروں نے کپتان اور فضائی عملےکو طیارے سے باہر نکال کر لاؤنج منتقل کر دیا۔ اینٹی نارکوٹکس فورس اور کسٹم کے عملےنے طیارے کی مکمل سرچنگ شروع کردی ہے۔میڈیکل بوکس کسٹم کی جانب سے کلیئر نہ کرنےکی وجہ سے پرواز تاخیر کا شکار ہے جس پر مسافروں نے ایئرپورٹ پر احتجاج کیا ہے۔

(جاری ہے)

پرواز کو مقررہ وقت سے ایک گھنٹے سے زیادہ کا وقت گزر چکا ہے اور مسافروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ نے گزشتہ سال کے دوران ضبط کی گئی منشیات اور شراب کا ذخیرہ ملیر کے علاقے گڈاپ میں ایک تقریب کے دوران تباہ کر دیاتھا۔اس سلسلے میں تقریب سپر ہائی وے پر ٹول پلازہ کے قریب رینجرز فائرنگ رینج میں ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل غلام شبیر ناریجو تھے۔تقریب کے شرکاء کو اے این ایف کی انسداد منشیات کے سلسلے میں کی جانے والی کوششوں اور کاوشوں سے آگاہ کیا گیا اور تعلیمی اداروں میں منشیات سے آگاہی پروگرام کے آغاز کا تذکرہ کیا گیا اور منشیات کے مریضوں کے علاج معالجے کے سلسلے میں کیے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔