سعودی عرب میں پاکستانی شہری پر جسم فروشی کا مکروہ دھندہ چلانے کا الزام، ملزم گرفتار

پاکستانی شہری کی طرف سے چلائے جانے والے جشم فروشی کے مکروہ دھندے میں گھریلو ملازماؤں کا جنسی استحصال کیے جانے کا انکشاف، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ، عرب میڈیا

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری پیر 24 جنوری 2022 00:04

سعودی عرب میں پاکستانی شہری پر جسم فروشی کا مکروہ دھندہ چلانے کا الزام، ..
ریاض (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 23 جنوری 2022) سعودی عرب میں پاکستانی شہری پر جسم فروشی کا مکروہ دھندہ چلانے کا الزام، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملزم کو ریاض میں گرفتار کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ریاض میں ایک پاکستانی شہری کو گرفتار کر لیا گیا، جس پر جسم فروشی کا مکروہ دھندہ چلانے کا الزام تھا۔پبلک پراسیکیوشن کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایا کہ یہ گرفتاری اٹارنی جنرل شیخ سعود المعجب کی جانب سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ کے بعد جاری کیے گئے حکم کے بعد کی گئی۔

ذرائع کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کیس کو خصوصی فوجداری عدالت میں بھیجنے سے پہلے ضروری قانونی اقدامات کر رہا ہے۔ذرائع کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کے مانیٹرنگ سینٹر نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کلپ کے بارے میں رپورٹ پیش کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پاکستانی شہری مبینہ طور پر جسم فروشی کا دھندہ چلا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس کلپ میں دکھایا گیا کہ پاکستانی کی طرف سے چلائے جانے والے جشم فروشی کے مکروہ دھندے میں گھریلو ملازماؤں کا جنسی استحصال کیا جا رہا ہے۔

یہ وہ گھریلو ملازمائیں تھیںجو اپنے کفیلوں کے گھروں سے بھاگ نکلی تھیں۔ذرائع نے بتایا کہ پبلک پراسیکیوشن انسداد اسمگلنگ ان پرسنز قانون کے تحت ملزم کو زیادہ سے زیادہ سزا دینے کی استدعا کرے گا، اور سزاؤں میں 15 سال کی قید یا 10 لاکھ ریال تک جرمانہ یا دونوں شامل ہو سکتے ہیں۔ذرائع نے مزید کہا کہ عدالت قانون کے آرٹیکل 4 کے مطابق مزید سخت سزائیں دے سکتی ہے۔