بلاول بھٹو زرداری اور آصف زر داری کا سابق ایم این اے ملک غلام محمد نور ربانی کھر کے انتقال پر اظہارِ رنج و غم

پیر 24 جنوری 2022 15:01

بلاول بھٹو زرداری اور آصف زر داری کا سابق ایم این اے ملک غلام محمد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زر داری نے سابق ایم این اے ملک غلام محمد نور ربانی کھر کے انتقال پر اظہارِ رنج و غم کیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے پارٹی ایم این اے حنا ربانی کھر سمیت تمام سوگواران سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غلام محمد نور ربانی کھر پارٹی کا اثاثہ تھے، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم غلام محمد نور ربانی کھر کو اپنے جوار رحمت میں بلند درجات عطا فرمائے۔پی پی پی چیئرمین نے سوگوار خاندان کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ اپنے بیان میں سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق ممبر قومی اسمبلی ملک غلام محمد نور ربانی کھر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ۔آصف زرداری نے ممبر قومی اسمبلی حنا ربانی کھر سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔ سابق صدر آصف زرداری نے مرحوم ملک غلام محمد نور ربانی کھر کیلئے مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کی ۔ آصف علی زر داری نے کہا کہ پارٹی قیادت اور کارکن حنا ربانی کھر کے غم میں برابر کے شریک ہیں