
مری میں ایک مرتبہ پھر سیاح برفباری کے دوران پھنس گئے
ملکہ کوہسار میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری، ٹھنڈے جنگل کے علاقے میں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں
محمد علی
منگل 25 جنوری 2022
18:50

(جاری ہے)
اس صورتحال میں ریسکیو اہلکار ٹریفک کھلوانے اور سیاحوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔ مری میں موجود سیاحوں کی تعداد کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ صبح 5 سے شام 5 بجےتک سیاحوں کی 590 گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں اور 367 باہر آئیں، مری میں اس وقت سیاحوں کی 692 کے قریب گاڑیاں موجود ہیں۔
واضح رہے کہ 3 روز قبل ہی مری میں برفباری کے حوالے سے الرٹ جاری کیا گیا تھا۔ ملکہ کوہسار مری میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے پر محکمہ موسمیات اور ٹریفک ڈپارٹمنٹ نے سیاحوں کو احتیاط کا مشورہ دیا ۔ بتایا گیا کہ شام5 سے صبح 5بجے تک سیاحوں کے مری میں داخلے پر مکمل پابندی ہو گی۔ تلقین کی گئی ہے کہ مری جانے والے سیاح محتاط رہیں، برفباری کے دوران پھسلن سے بچنے کیلئے ٹائرز میں ہوا کا دباؤ کم رکھیں اور ٹائرز پر چین کا استعمال کریں۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور پی ڈی ایم اے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مری اور رابطوں سڑکوں سے فوری طور پر برف ہٹانے کا بندوبست کیا جائے۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے مزید ہدایت کی کہ مری میں سیاحوں کو کسی قسم کی کوئی دشواری نہیں ہونی چاہیئے اور مری میں گاڑیوں کی مقررہ تعداد سے زیادہ آمد پر پابندی یقینی بنائی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب نے نیا خط لکھ دیا
-
کراچی میں بارش کی تباہی، 16 افراد جاں بحق
-
ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی نے کراچی سے ایک سیٹ نہیں جیتی لیکن مقتدرہ نے تمام سیٹیں بانٹ دیں
-
وزارت آئی ٹی کے ماتحت ادارے میں اربوں روپے کے ہیرپھیر کا انکشاف
-
میں نے 26ویں ترمیم والے دن کہا تھا کہ 27ویں ترمیم بھی آئے گی
-
چینی وزیر خارجہ اہم ترین دورہ پر پاکستان پہنچ گئے
-
پاکستان نے بھارتی ایئرلائنز کیلئے اپنی فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع کردی
-
پاکستان کی ترقی اور کامیابی کا تسلسل جو نظر آرہا ہے وہ آرمی چیف کی وجہ سے ہے
-
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کے نئے منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہیں، جرمنی
-
ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کمی ہوگئی
-
انسان دوستی کے عالمی دن پر امدادی کارکنوں کے تحفظ پر زور
-
جیل میں بند فلسطینی رہنماء کے ساتھ بدسلوکی کی مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.