
جیل میں بند فلسطینی رہنماء کے ساتھ بدسلوکی کی مذمت
یو این
بدھ 20 اگست 2025
19:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 20 اگست 2025ء) اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے اسرائیل کے وزیر قومی سلامتی اتمار بن گویر کی جانب سے زیرحراست فلسطینی رہنما مروان برغوتی کو جیل میں ڈانٹنے اور اشتعال دلانے کی ویڈیو کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔
دفتر کے ترجمان ثمین الخیطان نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر کا طرزعمل اور ویڈیو کی اشاعت برغوتی کے وقار پر حملے کے مترادف ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ، بین الاقوامی قانون کے تحت زیرحراست لوگوں سے انسان دوست اور باوقار سلوک ہونا چاہیے اور ان کے انسانی حقوق کا تحفظ اور احترام یقینی بنایا جانا چاہیے۔
(جاری ہے)
پناہ گزینوں پر حملے
اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے میں حملے تیز کر دیے ہیں جبکہ غزہ شہر سے لوگوں کو انخلا کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، فلسطینیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ جنوبی غزہ کے علاقے المواصی کی جانب نقل مکانی کریں جبکہ اس علاقے میں بھی حملے جاری ہیں۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ 16 اور 17 اگست کو المواصی میں اندرون ملک بے گھر لوگوں کے خیموں پر پانچ حملے ہوئے جن میں کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے۔
المواصی میں پناہ گزین لاکھوں لوگوں کی خوراک، پانی، بجلی، خیموں اور ضروری خدمات تک رسائی نہ ہونے کے برابر ہے۔
بھوک کا راج
ترجمان کا کہنا ہے کہ غزہ میں ہر جا بھوک پھیلی ہے جو اسرائیلی حکومت کی جانب سے انسانی امداد کو روکے جانے کی پالیسی کا براہ راست نتیجہ ہے۔
گزشتہ چند ہفتوں کے دوران اسرائیلی حکام نے جتنی مقدار میں خوراک بھیجنے کی اجازت دی ہے وہ بڑے پیمانے پر بھوک کو روکنے کے لیے انتہائی ناکافی ہے۔لوگوں کو معمولی سی مقدار میں خوراک حاصل کرنے کے لیے بھی اپنی جان خطرے میں ڈالنا پڑتی ہے۔ 27مئی سے 17 اگست کے درمیان خوراک کے حصول کی کوشش میں مجموعی طور پر 1,857 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان میں 1,021 ہلاکتیں غزہ امدادی فاؤنڈیشن کے مراکز پر ہوئیں جبکہ 836 افراد امدادی ٹرکوں کے راستے میں فائرنگ اور دیگر واقعات میں ہلاک ہوئے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسی بیشتر ہلاکتیں بظاہر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ہوئیں۔
مزید اہم خبریں
-
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کے نئے منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہیں، جرمنی
-
ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کمی ہوگئی
-
انسان دوستی کے عالمی دن پر امدادی کارکنوں کے تحفظ پر زور
-
جیل میں بند فلسطینی رہنماء کے ساتھ بدسلوکی کی مذمت
-
امدادی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں یو این تقریب
-
یو این چیف کا یوکرین جنگ کے خاتمے کی امریکی کوششوں کا خیرمقدم
-
جنگوں میں جنسی استحصال بڑھتا جا رہا ہے، سلامتی کونسل میں بازگشت
-
کراچی: پاکستان کی معیشت کا قلب، بدانتظامی کی زد میں
-
خیبرپختونخواہ حکومت سیلاب متاثرین کے گھروں اور مال مویشیوں کے نقصانات کا ازالہ کرے گی
-
پنجاب پولیس کو جاپان پولیس کی طرز پر انفراریڈ اور الٹرا سانک ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کا فیصلہ
-
پاک فوج، صوبائی اور وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بہترین کام کیا ،مزید امدادی اقدامات کی ضرورت ہے،بیرسٹر گوہر
-
خیبرپختونخواہ حکومت کی طرف سے سیلاب متاثرین کیلئے مزید 2 ارب روپے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.